Clover Seed | برسیم
Sep 08 2026
Sep 09 2025 17:28:20 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 212 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ سرگودھا منڈی میں 8875 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نیچے ڈیمانڈ ہے مال بک جاتے ہیں۔ بکنگ ستمبر شپمنٹ 630 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Sep 09 2025 12:03:36 11 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 211.5 جبکہ کیش پیمنٹ پر 212.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل کے مال سرگودھا منڈی میں 8875 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ انٹربینک میں ڈالر 282 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بازار میں کتنے والے سودے بھی آجاتے ہیں تاہم ٹریڈرز اوپر ریٹس میں مال فارغ بھی کر جاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگست میں آسٹریلیا سے کراچی پورٹ پر کالا چنا کی بلک میں 24842 میٹرک ٹن تک آمدن تھی جبکہ کنٹینرز میں 496 کنٹینرز تک کی آمدن تھی۔ .
Sep 08 2025 17:31:36 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 211.5/212 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ سرگودھا منڈی میں 8900/8925 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ٹریڈرز حاضر میں ان ریٹس میں مال فروخت کر جاتے ہیں ان ریٹس میں سٹاک کرنے میں دلچسبی نہیں لیتے ہیں۔ .
Sep 08 2025 15:34:56 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 211.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر میں جن ٹریڈرز نے مال لیے تو وہ بیچ بھی جاتے ہیں اور آگے 10 ستمبر پیمنٹ پر کافی کام ہوئے تھے جسکی وجہ سے مارکیٹ نرم ہے۔ .
Sep 08 2025 13:54:32 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 213 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ .
Sep 08 2025 12:21:16 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 214 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ سرگودھا منڈی میں 9000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال کراچی سے حاضر مالوں کی لوکل میں نیچے ڈیمانڈ اچھی ہے۔ حاضر میں ساتھ ساتھ مال بیچنا چاہیے۔ بکنگ حاضر میں ستمبر شپمنٹ کے 625 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 192.11 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ فارورڈ بکنگ کے ریٹ کافی کم ہیں 515/525 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ اس لیے حاضر میں سٹاک نہیں کرنا چاہیے۔ کالے چنے کے ٹریڈرز لوکل مال بیچ کر فارورڈ بکنگ میں جا رہے ہیں۔ بکنگ میں بھی فل حال ملا جلا رجحان ہے کیونکہ اسٹریلیا کی کراپ بمپر ہے۔ ریٹ تو کافی کم ہیں لیکن عموماً دیکھا گیا ہے کہ کم ریٹ ہونے کی وجہ سے امپورٹرز دھڑا دھڑ مال بک کروا لیتے ہیں اور وقت آنے پر مارکیٹ میں ضرورت سے زیادہ سپلائ ہو جاتی ہے۔ زیادہ لالچ کی وجہ سے اوور امپورٹ ہو جاتی ہے ادھر مالوں کے ڈھیر لگ جاتے ہیں جس کی وجہ سے پھر پورٹ سے مال نیلام ہو رہے ہوتے ہیں۔ اس لیے زیادہ لالچ میں نہیں جانا چاہیے۔ تھوڑے تھوڑے مال بک کروانے چاہیں۔ وقت آنے پر اگر مارکیٹ موقع دے تو وہاں اپنی طاقت کا استعمال کرنا چاہیے۔ .
Sep 05 2025 16:25:10 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 216 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 221.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ 9050 روپیہ من تک بھاؤ ہیں سرگودھا منڈی میں۔ کراچی سے لوڈنگ کھل کر نہیں ملتی ہے۔ حاضر ڈیمانڈ اچھی ہے۔ .
Sep 04 2025 17:25:32 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو بہتر ہے اور 214 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے۔ حاضر میں لوڈنگ اچھی ہے۔ سرگودھا منڈی میں 8950 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 9150 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ لوکل مارکیٹ تو بہتر ہے لیکن ان ریٹوں میں ساتھ ساتھ نفع پکا کرنا چاہیے۔ آگے بکنگ کا ریٹ کم ہے۔ آگے فارورڈ اور حاضر میں 50 روپیہ کلو سے بھی زائد کا فرقہ ہے۔ .
Sep 04 2025 12:11:06 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 213 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل کے مالوں کے سرگودھا منڈی میں 8900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی ہے مال بک رہے ہیں۔ انٹربینک میں ڈالر 282.20 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Sep 03 2025 17:11:11 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 212 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 10 ستمبر پیمنٹ پر 212.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ٹریڈرز حاضر مال بیچ کر بکنگ میں چلے جاتے ہیں۔ 5 ستمبر پیمنٹ پر کافی کام ہوئے تھے یہاں ٹریڈرز حاضر میں اپنا مال فارغ بھی کر رہے ہیں۔ .
Sep 03 2025 12:34:40 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 213.5 جبکہ کیش پیمنٹ پر 214.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل کے مال سرگودھا منڈی میں 9050 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ساتھ ساتھ لوکل نفع پکا کر کے بکنگ میں جانا چاہیے کیونکہ بکنگ میں سستا مل رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سال 2025 میں آسٹریلیا کوئنزلینڈ میں 450000 ہیکٹیرز پر بیجائی ہوئی ہے نیو ساؤتھ ویلز میں 590000 ہزار ہیکٹیرز تک بیجائی ہوئی تھی ان دونوں ریاستوں میں کل کاشت رقبہ 1040000 ہیکٹیرز تک ہے کوئنز لینڈ میں فی ایکڑ پیداوار 1.86 ٹن فی ہیکٹیرز متوقع ہے جبکہ نیو ساؤتھ ویلز میں 2.08 ہیکٹیرز متوقع ہے۔ اوسط پچھلے سال کی نسبت کم ہے۔ اسکے علاوہ ویکٹوریا ساؤتھ آسٹریلیا ویسٹرن آسٹریلیا میں بھی اچھی بیجائی ہے۔ کالا چنا کی اچھی قیمتوں کے سبب آسٹریلیا میں اس سال بھی کسانوں نے کالا چنا کی کاشت زیادہ کی ہے۔ تاہم یہ ابتدائی تخمینہ ہے۔ آسٹریلیا والے شروع میں ہمیشہ کم کراپ بتاتے ہیں اور آخر میں زیادہ کراپ نکل آتی ہے۔ اسی وجہ سے اس بار ان کے فارورڈ میں مال کھل کر بک نہیں پا رہے ہیں۔ دوسری جانب کراپ تو زیادہ ہے لیکن 500 ڈالر والا ریٹ بھی کم ہے۔ یہ نئ کراپ کا ریٹ ہے 5 مہینے بعد کا۔ یہ آنے سے پہلے ہی اس میں کئ اتار چڑھاؤ آ سکتے ہیں۔ انڈیا بھی اپنے ایم ایس پی کم کرنے کے لیے ان ریٹوں میں مال خرید سکتا ہے۔ ان کے جو بڑے ادارے ہیں وہ سٹاک اکھٹا کر سکتے ہیں جس کو آگے بھی وہ لوکل قیمتوں کو کم کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ .
Sep 02 2025 17:26:29 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 215 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ 9100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ٹریڈرز حاضر میں مال بیچ کر فارورڈ بکنگ میں چلے جاتے ہیں۔ .
Sep 02 2025 15:45:39 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1.5 روپیہ کلو مارکیٹ مزید بہتر ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 217 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Sep 02 2025 12:42:25 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ مزید بہتر ہوئی ہے اور 215.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ .
Sep 02 2025 12:04:23 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر اوپن ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 213.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 218.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل کے مالوں کے سرگودھا منڈی میں 8950 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جیسے جیسے مارکیٹ بہتر ہو رہی ہے ان ریٹس میں حاضر مال فارغ کرنے چاہیے۔ انٹربینک میں ڈالر 282.20 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Sep 01 2025 18:09:17 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 213 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 217 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Sep 01 2025 17:08:53 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 212.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ویٹیرا ویسل کی مارکیٹ بھی 4 روپیہ کلو بہتر ہوئی ہے اور 165 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے گاہکی اچھی ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہے تاہم جیسے جیسے مارکیٹ اوپر جائے مال فارغ کرنے چاہیے۔ .
Sep 01 2025 12:52:43 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا مارکیٹ دوپہر کے اوقات میں مزید تیز ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 212 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں بھی 8825 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال ڈیمانڈ اچھی ہے۔ .
Sep 01 2025 11:55:56 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 210 جبکہ کیش پیمنٹ پر 211 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 215.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مال کھل کر ملتے نہیں ہیں نیچے ڈیمانڈ اچھی ہے۔ تھل کے مالوں کے سرگودھا منڈی میں 8750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ ستمبر شپمنٹ 615 ڈالر اکتوبر نومبر 550 ڈالر نومبر دسمبر 525 دسمبر جنوری شپمنٹ 515 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ انٹربینک ڈالر 282.20 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Aug 31 2025 23:30:17 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 3 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 210/210.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ 5 تاریخ پیمنٹ پر 212 روپیہ کلو جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 215 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آگے فارورڈ بکنگ تو مندہ ہوا ہے لیکن لوکل میں امپورٹرز اور ٹریڈرز کے ہاتھ میں اونچے ریٹوں والے مال ہیں اور نیچے ڈیمانڈ اچھی نکلی ہے۔ ساتھ ہی حاضر میں گیپ ہے۔ بکنگ میں سودے سپتمبر شپمنٹ والے بھی اکتوبر کے آخر میں آئیں گے۔ اکتوبر شپمنٹ والے نومبر آخر میں مال آئیں گے۔ بیچ میں گیپ بن سکتا ہے۔ پنجاب کے 3000/3500 گاؤں زیر آب ہیں اور سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دالیں ساری ڈرائ راشن میں بہت زیادہ استعمال ہوتی ہیں۔ نیچے آگے بمپر ڈیمانڈ نکلنے کے امکانات ہیں۔ لوکل میں جیسے جیسے بازار بہتر ہوتا جائے لوکل نفع پکا کر کے بکنگ میں مال لینے چاہیں۔ لوکل ساتھ ساتھ مال فارغ بھی کرنے چاہیں۔ کیونکہ بکنگ میں سستے ہیں۔ زیادہ تر انویسٹرز بھی لوکل میں مال بیچ کر بکنگ میں جا رہے ہیں۔ دسمبر فارورڈ مال وائٹیرا والے جہاز کے لوکل مارکیٹ میں 160 روپیہ کلو میں کام ہوئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جو کہ حاضر سے 50 روپیہ کلو ریٹ کم بنتا ہے۔ .
Aug 30 2025 17:15:48 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 207 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل کے مالوں کے سرگودھا منڈی میں 8600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے دسمبر شپمنٹ کرکے 515 ڈالر میں ویسل بک ہوا ہے جو کراچی پورٹ 158.46 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Aug 30 2025 14:44:03 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 207 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ لوکل میں گاہکی نکلی ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور حاضر میں ٹریڈرز کے پاس اونچے ریٹس والے مال پڑے ہیں۔ .
Aug 30 2025 12:00:22 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1.5 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 205 جبکہ کیش پیمنٹ پر 206 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ 8575 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ زیادہ مزیداری نہیں ہے۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Aug 29 2025 16:09:04 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 203/203.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 208 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ کمزور ہونے کی وجہ سے حاضر میں ٹریڈرز خریداری کو ترجیح نہیں دے رہے ہیں مال فارغ کر رہے ہیں۔ بکنگ نومبر دسمبر شپمنٹ 525 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 161 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ ٹریڈرز فارورڈ بکنگ میں بھی تھوڑا تھوڑا کر کے مال لیتے ہیں کھل کر مال نہیں لیتے ہیں۔ .
Aug 28 2025 17:56:49 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ حاضر میں 203.5/204 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر میں مزے داری نہیں ہے۔ لوکل حاضر ریٹ 665 ڈالر کے لیول پر ہے جبکہ جنوری شپمنٹ کے سودے 510 ڈالر میں مل رہے ہیں۔ دسمبر شپمنٹ 540 ڈالر میں مل رہے ہیں۔ تنزانیہ کالے چنے کی بکنگ کمزور ہوئ ہے اور اکتوبر شپمنٹ 585 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اکتوبر شپمنٹ والے مال بھی دسمبر میں ہی آئیں گے۔ لیکن لوکل جزبات توڑ رہے ہیں۔ .
Aug 28 2025 14:47:10 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ مزید نرم ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 203.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Aug 28 2025 11:53:56 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 204.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 5 ستمبر پیمنٹ پر 205.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل کے مال سرگودھا منڈی میں 8525 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال بکنگ کمزور ہونے کی وجہ سے حاضر میں بھی ٹریڈرز گھبرا کر مال بیچ رہے ہیں۔ حاضر میں نئے فریش سٹاکسٹ کی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ فارورڈ والے مالوں کا پڑتا کم ہے۔ 45 روپے ڈاؤن ہے۔ اس لیے نئے سٹاکسٹ بکنگ میں ہی چلے جاتے ہیں۔ .
Aug 27 2025 18:28:59 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 204.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 530 ڈالر فی نومبر دسمبر شپمنٹ کرکے 30 ہزار ٹن کا ویسل بک ہوا ہے جو کراچی پورٹ پر 163 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ فارورڈ بکنگ کمزور ہے جسکی وجہ سے ٹریڈرز حاضر میں مال رکھنے کو ترجیح نہیں دے رہے ہیں ٹریڈرز لوکل میں فارورڈ کرکے مال فارغ کر جاتے ہیں۔ .
Aug 27 2025 17:05:20 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 207 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 5 ستمبر پیمنٹ پر 208 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 212.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تنزانیہ سے ستمبر شپمنٹ بکنگ 610 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جبکہ رشیا سے ستمبر شپمنٹ 635 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ 610 ڈالر والا 187.76 جبکہ 635 ڈالر والا 195.46 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ فارورڈ کا پڑتا ہے کم جسکی وجہ سے حاضر میں ٹریڈرز 45 دن کر کے مال بیچ بھی جاتے ہیں۔ .
Aug 27 2025 12:14:23 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 207.5 جبکہ 5 ستمبر پیمنٹ پر 208.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل کے مال سرگودھا منڈی میں 8600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی سی ہے۔ گاہکی سست ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 282.30 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott