+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 15 2025 12:23:03
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ کل بہت اچھا کام تھا۔ 19700/800 سے کام ہونا شروع ہوئے تھے اور رات کو 20700 تک کام ہو گئے تھے۔ کل مارکیٹ گرم تھی گاہکی بہت اچھی تھی۔ سندھ اور پنجاب بھرپور وکرا تھا۔ آج کراچی مارکیٹ سے 21000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ ملتان مارکیٹ 22000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ نیچے 19500/20000 کی طرف جاتی ہے پھر دکانداروں کی گاہکی آتی ہے یا کوورنگ والے مال خریدتے ہیں اور جب 22000 کی طرف جاتی ہے تو بیچ آنا شروع ہو جاتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 14 تاریخ والا جہاز لیٹ ہوا ہے 17 کو لگے گا جس کی وجہ سے امپورٹرز نے بیچ تھوڑی کم کی ہے اور دوسری جانب راستوں کے بھی مسئلے مسائل تھے جس کی وجہ سے ملتان مارکیٹ تیز ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ابھی 15 تاریخ والے سودے مکمل طور سیٹل نہیں ہوئے ہیں۔ ابھی آگے وکرا اگر رکتا ہے اور کٹنگ والے سودے نکل آتے ہیں تو بازار دوبارہ نرم بھی ہو سکتا ہے۔ مارکیٹ میں کوئ زیادہ لمبی چوڑی مزے داری نہیں ہے۔ 19500 سے 22000 کے درمیان ہی ہے۔