+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 05 2025 13:45:29
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سنٹرل پنجاب سائڈ سفینہ وغیرہ 17300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ 2 سٹار شوگر ملز کے 17050 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں انڈر پارٹی۔ جنوبی پنجاب میں آر وی کے شوگر ملز 16850 اتفاق 16940 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ڈھرکی گھوٹکی 17200 جبکہ ایس جی ایم الائنس 17100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو گروپ 16850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ضلع بندی کی وجہ سے جے ڈی کا ریٹ کم ہے اور ڈھرکی گھوٹکی کا ریٹ زیادہ ہو گیا ہے۔ جہاں کہیں تھوڑی بہت گاہکی نکلتی ہے۔ بازار تیز ہو جاتا ہے۔ زیریں سندھ بھی بازار 150 روپیہ کوئنٹل تیز ہے اور 17200 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ حاضر تھوڑا تھوڑا کام چل پڑا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پہلے 22 جولائ کو جو گورنمنٹ نے ٹینڈر دیا اس میں بڈ نہیں ہوئ۔ پھر 31 جولائ کو جو دیا تھا اس میں تین بڈنگ آئیں جس میں سب سے کم بڈ 539$ کمی تھی لیکن یہ فائن گرین کی کیٹگری میں تھی۔ حکومت اس میں کوئ فیصلہ نہیں کر سکی ہے۔ ابھی تیسری بار ایک فریش ٹینڈر آیا ہے 1 لاکھ ٹن کا جس میں 11 اگست تک کا وقت ہے۔ جو کہ بلک میں 50/50 ہزار ٹن میں۔ جس میں پہلے 50 ہزار ٹن کے لیے شپمنٹ ٹائم 1 سے 15 ستمبر جبکہ دوسرے 50 ہزار ٹن کے لیے 10 ستمبر سے لے کر 25 ستمبر تک بکنگ وقت ہے۔ پہلے دو تو کینسل ہو چکے ہیں اب دیکھتے ہیں اس میں کیا ہوتا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں لنڈن شوگر کا ریٹ 470 ڈالر کے لیول پر ہے۔