+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 05 2025 12:54:56
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ 200 روپیہ من مزید کمزور ہوئ ہے اور 19000 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن مالوں کے۔ حاضر 18400 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال مال نہیں خریدنے چاہیں رکنا چاہیے لوکل مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے ۔ آگے پورٹ پر ہر ہفتے ہی آمدن ہے۔ مارکیٹ مزید دباؤ میں آ سکتی ہے۔ دوسری جانب بکنگ میں بھی مزید 50 ڈالر مندہ دیکھنے میں آیا ہے 1450$ فی ٹن بھاؤ رہ گیا ہے اور امپورٹرز گاہک نہیں ہیں کیونکہ مصر میں بھی کراپ بہت زیادہ ہے۔ کل بھی مصر میں 700 اردب آمدن تھی 10500 سے 11200 پائونڈ تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال بکنگ بھی کمزور نظر آ رہی ہے۔ دونوں مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے۔