+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 30 2025 14:53:42
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی حاضر میں 208/210 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ جہاز والے مال کے 198 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ بکنگ جولائ اگست شپمنٹ 675 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 210.42 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے جبکہ نیو کراپ 610 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 190.16 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ حاضر میں تو مال کم ہیں۔ تاہم بکنگ میں مزے داری نا ہونے کی وجہ سے لوکل میں ٹریڈرز ضرورت کے مطابق ہی کام کر رہے ہیں۔ کینیڈا میں پرانا سٹاک بھی کافی پڑا ہے جبکہ پچھلے سال کی نسبت کاشت بھی زیادہ ہے۔ پچھلے سال 4210100 ایکڑز پر کاشت تھی جبکہ اس سال 4379600 ایکڑز پر کاشت ہے۔ سیسکیچون کینیڈا کا سب سے بڑا مسور کا پیداواری علاقہ ہے وہاں 1.7% کاشت کم ہے پچھلے سال کی نسبت جبکہ ایلبڑٹا میں 582900 ایکڑز پر کاشت ہوئ ہے جو کہ 4.1% کاشت زیادہ ہے پچھلے سال کی نسبت۔ انڈیا بھی فل حال میدان میں نہیں ہے جس کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔