+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 06 2024 14:28:40
  • Comments

Cumin | زیرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید کوئٹہ منڈی میں 60000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کوئٹہ سے کام نہیں ہو رہے ہیں۔ مال کمیشن پر فیصل آباد اور کراچی میں جا رہے ہیں۔ فیصل آباد منڈی 3000 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 64500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں انڈین کوالٹی زیرے کے جبکہ ایرانی کوالٹی مال شارٹ ہیں 92000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں فیصل آباد منڈی میں۔ایرانی کوالٹی مال خوشبو والے ہوتے ہیں۔ بڑے سٹورز ایرانی مال ہی خریدتے ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں حاضر شپمنٹ والے سودوں کی مارکیٹ بہتر ہوئ ہے 3900 ڈالر فی ٹن تک بکنگ کے بھاؤ بن گئے ہیں جو کویٹہ منڈی میں 53240 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ تاہم فارورڈ شپمنٹ دو تین مہینے بعد کے سودوں کے بھاؤ کم ہیں 3300/3400 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل میں مال کم ہیں جس کی وجہ سے اوپر ریٹوں میں مال بک رہے ہیں۔