+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 09 2025 13:47:07
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ حاضر مسلسل کمزور ہی ہے۔ سنٹرل پنجاب نون شوگر ملز کے 15575 جبکہ رمضان العریبیہ 15400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ بھی مارکیٹ کمزور ہے اور کسان 15400 سورج 15350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ اتحاد 15150 حمزہ آر وائ کے 15175 اتفاق 15150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 15500 روپیہ کوئنٹل خیرپور 15400 نوڈھیرو 15600 سکرنڈ باندھی 15500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کراچی پورٹ کے باریک مال ہیں ان کی انڈسٹری کے ساتھ بات چل رہی ہے کہ وہ 129/130 میں بیچیں گے۔ فل حال بازار میں نہیں بک رہے ہیں۔ فارورڈ مارکیٹ دوبارہ 50 روپیہ کوئنٹل نرم ہے اور 13960 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال فارورڈ میں بھی کھل کر گاہکی نہیں ہے۔ اس سال گنے کی ایوریج اچھی ہے اور ملوں میں ریکوری بھی اچھی آ رہی ہے۔ پچھلی بار شروع میں جھنگ شوگر مل کی ریکوری 8 تک کی تھی اس بار 9.5 تک ہے۔ حاضر گاہکی کمزور ہے۔ حاضر مندہ  ہی ہے فل حال۔ یارڈ بیلنس بھی روزانہ پلس ہو رہا ہے۔