+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 09 2025 15:21:10
  • Comments

Kabuli Chickpeas | چنا سفید

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ہلکی کوالٹی مال 175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین 180/185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ رکی ہوئ ہے 530/40 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ نومبر میں کراچی پورٹ پر رشیا سے 602 کنٹینر کی آمدن تھی۔ یوکرین کے 7 ایم ایم مال 205 جبکہ 8 ایم ایم مال 215 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ یہ کچے مال کے ریٹ ہیں جبکہ یوکرین کے تیار کر کے صفائی کروا کر سارٹ کر کے 228 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری چنا کچا مال 6000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ تیار کر کے برانڈ بنا کر 170/175 روپیہ کلو تک بک جاتے ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کے 225 سے 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے۔ جس میں 9 ایم ایم کی پرسنٹیج 60٪/70% تک ہو وہ 245/250 ریٹ ہے۔ کینیڈا مال کم ہیں نومبر میں 38 کنٹینر کی آمدن تھی۔ بکنگ 710 ڈالر ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 217.5 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم رامبا برانڈ کے 365 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ نومبر میں امیریکن چنا بھی 38 کنٹینر کی آمدن تھی۔ اس بار جبل علی پورٹ سے کافی مال کمیشن پر پاکستان بکنے آئے ہیں نومبر کے مہینے میں 93 کنٹینر آئے ہیں۔