+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 30 2025 17:09:58
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ 100 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوا ہے اور 10800 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ اس ریٹ میں کھل کر بیچ نہیں آ رہی ہے۔ پلانٹ والے مال کا 11700 کا گاہک ھے کراچی پہنچ۔ جبکہ لوڈ میں 11300 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں تھل پنجاب کی منڈیوں میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ انتہائی گرم نظر آ رہی ہے۔ مال مضبوط ہاتھوں میں ہیں۔ جیسے ہی پشاور مردان وغیرہ کے علاقے گندم کی کٹائی سے فارغ ہونگے تو چارہ کی کاشت کی گاہکی بھی نکل آے گی۔ چارہ کہ کاشت میں صرف دیسی باجرہ کاشت ہوتا ہے تھل کے مال کاشت نہیں ہوتے۔ امید ہے آئندہ آنے والے دنوں میں بھرپور تیزی بن سکتی ہے۔