+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 13 2026 14:50:49
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم واہنڈو منڈی میں 200 بوری کی آمد تھی 9000 سے 12500 تک بولی ہوئی ہے۔ پلانٹ والے مال 15200 میں مل جاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی پرانا مصری برسیم 13500 کی بیچ ہے گاہک سست ھے۔ جبکہ نیا مصری مال 15300 جیسے ریٹ بن گئے ہیں 15 ستمبر 15 اکتوبر بائر آپشن سودوں کے۔ مصر میں ابھی آمدن شروع نہیں ہوئی ہے اگلے ہفتے سے محلہ الکبریٰ میں مال تھوڑا تھوڑا شروع ہو جائے گا۔ فل الحال محتاط انداز میں کام کرنا چاہیے سپلائی وافر ہے۔ کام اس لیول پر کرنا چاہیے تاکہ بندہ 15/20 ستمبر تک مال بیچ کر فارغ ہو جائے۔ یہ سال اینڈ تک کام کرنے والا نہیں ہے۔ جولائی میں مصر میں بھرپور آمد ہو گی پھر مارکیٹ کا رخ صحیح پتا چلے گا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا تقریباً نیا پرانا ملا کر مصر سے 400 کنٹینر کے لگ بھگ خریداری کر چکا ہے۔ ہو سکتا ہے مزید 200 کنٹینر لے جاے۔ پاکستان کے امپورٹرز نے فل الحال انٹری نہیں لی کیونکہ امپورٹرز کے ہاتھوں میں پرانا مال بہت ھے۔ اور پرانے مال کی فل الحال لوکل میں ڈیمانڈ نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ پاکستانی دیسی برسیم سستا ہے۔