+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 25 2026 15:17:01
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم واہنڈو منڈی میں 4000/5000 بوری کی آمد تھی 9000 سے 14000 ہزار تک بولی ہوئی ہے۔ پرانا مصری برسیم کراچی 14500 جبکہ نیا مصری برسیم کراچی 15 ستمبر 15 اکتوبر 17000 روپیہ من جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گزشتہ دنوں ہمارا وزٹ تھا واہنڈو منڈی کا۔ واہنڈو منڈی میں ہماری کافی آڑھتیوں سے بات چیت ہوئی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس سال تقریباً 125000 بوری کی فصل متوقع ہے۔ کئی لوگ تو 150000 بوری کی باتیں بھی کرتے ہیں لیکن زیادہ تر سوا لاکھ بوری پر متفق ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق سوا لاکھ بوری سے تقریباً 110000 بوری تیار مال نکلے گا۔ پرانا مصری اور دیسی ملا کر تقریباً 110000 بوری پاکستان میں پڑی ہے کچھ امپورٹرز کے ہاتھوں میں ہے اور کچھ پرچون فروشوں کے پاس پڑی ہوئی ہے یعنی نیا پرانا ملا کر تقریباً 220000 بوری ہو جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پاکستان کی برسیم کی لاگت تقریباً 225000 سے 250000 بوری کے لگ بھگ ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ شیخو پورہ اور واہنڈو کے علاؤہ دریائے راوی والی پٹی دریائے ستلج والی پٹی اور دریائے چناب والی پٹی پر بھی برسیم پکتا ہے۔ یہ پٹیاں جس سال خالی ہوں اس سال لاگت ڈھائی لاکھ سے تین لاکھ بوری ہو جاتی ہے اور جب ان پٹیوں میں بھی برسیم پک جائے پھر لاگت سوا دو لاکھ سے ڈھائی لاکھ بوری ہوتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق مصر کی فصل بھی اچھی ہے۔ اس سال پاکستان پچھلے سال جتنی امپورٹ نہیں کرے گا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر پچھلے سال جتنی فصل مصر میں نکل اتی ہے تو ہو سکتا ہے اس سال مصر میں 800/1000 کنٹینر بچ جاے گا۔ مختصر بات یہ ہے کہ سپلائی بہت وافر ہے۔ پرچون فروش بھی اپنی ضرورت کا مال پہلے ہی خرید لیں گے کیونکہ ریٹ چھوٹا ہے۔ اور وکرے کے وقت پریشانی والا معاملہ بن سکتا ہے۔ برسیم کا کاروبار اس طرح کریں کہ 25 ستمبر سے پہلے پہلے فارغ ہو جائیں۔ کیونکہ جب پائپ لائن بھر جائے تو وکرے کے وقت مال ہی نہیں بکتا 2012/2013 میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ البتہ وکرے سے پہلے تھوڑی بہت مندہ تیزی چلے گی دوسری اہم بات یہ ہے کہ مصر سے بعض اوقات شپمنٹ لیٹ ہو جائے تب 1000/2000 کی اونچ نیچ ہو جاتی ہے۔ تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ مارکیٹ وکرے کے وقت ڈیڈ ہو سکتی ہے۔ اس لئے ضرورت کے مطابق ہی کام کریں۔