+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 25 2026 14:25:17
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا تھل مارکیٹ 50 روپیہ من بہتر ہے اور 6550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل کے مال خریدنے چاہیں ریٹ مناسب ہے ان میں بہتری بن سکتی ہے۔ فل حال آسٹریلیا کے مالوں کا کراچی سے گاہک پنجاب گاہک نہیں ہے۔ کیونکہ تھل مال سستے ہیں۔ یہ پہنچ میں 162.5 روپیہ کلو ریٹ ہے جبکہ کراچی سے کرایہ الگ لگتا ہے۔ ملرز تھل کے مالوں کے ہی خریداری کرتے ہیں۔ سٹاکسٹ بھی لوکل تھل کے مال ہی خرید رہے ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ کافی تیز ہو گئ ہے آسٹریلیا سے 620/30 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ اس حساب سے لوکل ریٹ مناسب ہے۔ اس میں تھوڑی بہت 500 روپیہ من تک کی بہتری دوبارہ بن سکتی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ انڈیا لوکل ریٹ بہتر ہوا ہے جس کی وجہ سے بہتر ہے۔ انڈیا لوکل دہلی منڈی میں 6000 پلس ریٹ ہو گیا ہے انڈین کرنسی میں۔ انڈیا میں پہلے ہی سپورٹنگ ریٹ سے کافی ڈاؤن تھی مارکیٹ۔ انڈیا میں ابھی بھی سپورٹنگ ریٹ سے نیچے بازار ہے۔ تھوڑی بہت انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی بہتری بن سکتی ہے۔ لیکن ابھی آسٹریلیا میں کیری فارورڈ سٹاک بھی کافی پڑا ہے۔ اس لیے لانگ ٹرم کام سے فل حال گریز کریں۔ جہاں کہیں اضافی سپلائ کم ہو گی وہاں دیکھا جائے گا۔