+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 01 2026 12:38:32
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں پرانے مال 10600 جبکہ نئے مال 9600/9700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فرقہ کافی زیادہ ہے۔ نئے مال باریک آ رہے ہیں جبکہ پرانے مال موٹے ہیں۔ ابھی شروع میں یہ فرقہ ہے آگے جا کر ختم ہو جائے گا۔ مجموعی طور پر مارکیٹ نرم ہی ہے۔ ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ حیدر آباد منڈی میں نئے مال 9100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ سندھ لوڈوں میں نئے مال 8300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوڈوں میں ریٹ کم ہوتا ہے اس میں روڑی کچرا مٹی وغیرہ مکس ہوتی ہے جبکہ آگے بڑی منڈیوں میں مل پاس مال بکتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق امپورٹڈ مال بھی کافی منڈیوں میں پڑے ہیں۔ تنزانیہ کے مالوں کی ادھار پر 8000 روپیہ من کی بیچ تھی۔