Alfalfa Seed | لوسن
Jun 04 2026
Nov 24 2025 12:39:03 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار 200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور اوکاڑہ منڈی میں 7200 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ آمدن تقریباً 3 سے 4 گاڑی تک تھی۔ پچھلے سال ریٹ کافی نیچے ہونے کی وجہ سے فیڈ ملز جواریں ساری کھا گئیں اور اس سال فصل کمزور ہے جواریں شارٹ ہیں۔ .
Nov 24 2025 12:04:58 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی سائڈ لائن پر 3250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل سائڈ 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور کچے مالوں کے 8350 روپیہ کوئنٹل جبکہ پلانٹ والے مالوں کے راولپنڈی پہنچ میں 9050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چونکہ فیڈ ملز اوپر ریٹس میں گاہک نہیں تھی اور سٹاکسٹ ہی بڑھا بڑھا کر مال خرید رہے تھے اب آمدن بھی اچھی ہے اور بڑے سٹاکسٹ تھوڑا تھوڑا کر کے مال لے جاتے ہیں۔ .
Nov 22 2025 17:07:22 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ شام کے اوقات میں لالا موسیٰ لائن 3250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے مال 8450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں پلانٹ والے مال کے 8750/8800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ راولپنڈی پہنچ میں پلانٹ والے مال کے 9100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 22 2025 12:46:28 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی کل 7000 روپیہ من تک کام ہوئے تھے تاہم آج دوبارہ 50/100 روپیہ نرم ہے اور 6850/6950 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آمدن تقریباً 2/3 گاڑی کے اندر اندر ہے۔ مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ .
Nov 22 2025 12:06:18 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 8500/8550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں گاہک ہے۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جن بڑے ٹریڈرز نے پچھلے دنوں 8700/8800 میں مال بیچے ہیں ابھی 200/300 نیچے کر کے گاہک کھڑے ہیں اور جن سٹاکسٹ نے مال نہیں لیے وہ بھی تھوڑا تھوڑا کر کے مال خرید رہے ہیں۔ بڑے سٹاکسٹ بھرپور گاہک ہیں باجرے کے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فیڈ ملز کا ریٹ 3250 تک ہے لیکن سٹاکسٹ بڑھا کر ہی مال لے جاتے ہیں۔ نکو اور مکئ کا ریٹ تیز ہے۔ مکئ بھی شارٹ ہے۔ مکئ میں بھی تیزی کا رجحان ہے۔ اگر ان کے ریٹوں میں مزید بہتری آتی ہے تو فیڈ ملز سٹاکسٹ سے بھی مال خرید سکتی ہیں آگے لانگ ٹرم میں۔ اس لیے 3200/3400 کے لیول پر بھرپور باجرہ خریدنا چاہیے۔ تھرپارکر والا باریک باجرہ بھی 8500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں لوڈ میں اور حیدر آباد منڈی میں تھرپارکر کے مالوں کے 8800 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ تھرپارکر کے مال باریک ہوتے ہیں اس میں موئسچر بھی کم ہوتا ہے۔ اس بار تھرپارکر کے مالوں کی بیچ کھل کر نہیں ہے۔ پچھلی بار انہوں نے مال سیل کیے تھے لکین اس بار وہاں لوکل سٹاکسٹ کافی ایکٹو ہیں۔ دوسرا اس بار گندم کا ریٹ تیز ہے اور سردیوں میں تھرپارکر میں باجرے کا آٹا ہی کافی استعمال ہوتا ہے۔ لالا موسیٰ سائڈ 3250/3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اچھے خشک مالوں کے۔ ملتان اور فیصل آباد منڈی میں تھل کے کچے مالوں کے 3400 روپیہ من جبکہ پلانٹ والے مالوں کے 3600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ اچھے خشک مال بغیر نمی والے خریدنے چاہیں۔ .
Nov 20 2025 18:22:15 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 3400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے خشک مالوں کے 8600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ پہنچ میں 8800 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ موصول ہوئے ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Nov 20 2025 12:39:40 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 50 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 6850/6950 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ آج آمدن 2/3 گاڑی تک تھی۔ فصل شارٹ ہے اس سال۔ مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر ہی نظر آرہی ہے۔ .
Nov 20 2025 11:57:22 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 3400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے خشک مالوں کے 8600/8650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 9350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ نمی والے مالوں کی بیچ ہے جبکہ گاہک نہیں بنتا ہے۔ .
Nov 19 2025 16:20:50 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 3400/3425 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے خشک مالوں کے 8600/8700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 9400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیڈ ملز تو ان ریٹس میں خریدار نہیں ہیں تاہم سٹاکسٹ بھی فلحال رکا ہے کیونکہ تھل لائنوں پر آمدن ہو رہی ہے۔ .
Nov 19 2025 12:52:42 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 300 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 6800/6900 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ آج اوکاڑہ منڈی میں تقریباً 600/700 گٹو تک آمدن تھی۔ جوار اس سال شارٹ ہیں اور آمدن بھی کم ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Nov 19 2025 11:59:10 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 3400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد اور ملتان منڈی میں کچے مالوں کے 3450 جبکہ پلانٹ والے مالوں کے 3650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے خشک مالوں کے 8600/8700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے مال نمی والے آرہے ہیں خشک مال کھل کر ملتے نہیں ہیں۔ .
Nov 18 2025 16:48:00 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 3400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد اور ملتان منڈی میں کچے مالوں کے 3450 جبکہ پلانٹ والے مالوں کے 3650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے خشک مالوں کے 8600/8700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سٹاکسٹ مال خرید رہے ہیں تاہم فیڈ ملز ان ریٹس میں گاہک نہیں ہیں۔ .
Nov 18 2025 15:01:40 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار مارکیٹ مزید تیز ہے اور اوکاڑہ منڈی میں 6600/6700 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اوکاڑہ منڈی میں آمدن بہت کم ہے۔ 300/400 گٹو تک کی آمدن ہے۔ جو بھی مال آتے ہیں سٹاکسٹ لے جاتے ہیں۔ لائنوں پر بھی آمدن بہت کم ہے۔ جہاں پچھلے سال ایک ایک سٹیشن پر 10/10 ٹرک آتے تھے اس سال 150 گٹو ا رہے ہیں۔ اسی وجہ سے ریٹ کافی تیز ہے۔ ان ریٹوں میں بھی سٹاکسٹ مال لے جاتے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ سفید جوار سبی دادو کوالٹی بھی بیجائ کم ہوئ ہے۔ نئے مالوں کا ایڈوانس میں 5000 کا گاہک کھڑا ہے۔ جبکہ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Nov 18 2025 12:21:13 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 3400/3450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد اور ملتان منڈی میں کچے مالوں کے 3500 جبکہ پلانٹ والے مالوں کے 3700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے خشک مالوں کے 8650/8700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اچھے خشک مال کھل کر ملتے نہیں ہیں۔ فل حال سٹاکسٹ ایکٹو ہیں جس کی وجہ سے ریٹ تیز ہوا ہے اور مال بھی اچھی کوالٹی کے نہیں ہیں۔ قمر مشانی موٹا باجرہ 8800 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں جبکہ قمر مشانی باریک مال کی مارکیٹ بھی تیز ہے اور 12000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ قمر مشانی موٹے باجرے کی فصل زیادہ ہے جبکہ باریک کی فصل کم ہے۔ روجھان کے مال کے 13000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق تھرپارکر کے مالوں کے 8200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ لیکن اس بار تھرپارکر کوالٹی کے مالوں کی بیچ کھل کر نہیں ہے۔ کیونکہ گندم کا ریٹ تیز ہے اور وہاں سردیوں میں زیادہ تر باجرہ ہی پیسائ کر کے کھایا جاتا ہے جب باجرے کا ریٹ گندم سے کم ہوتا ہے۔ پچھلی بار چونکہ گندم کا ریٹ کم تھا اس لیے وہاں کے ٹریڈرز نے باجرہ فروخت کر کے گندم کی خریداری کی تھی۔ اس بار بیچ کھل کر نہیں آ رہی ہے۔ .
Nov 17 2025 17:33:29 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ 8600 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہیں۔ فیصل آباد ملتان منڈی میں 3500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لالا موسی لائن پر 3400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ فلحال ریٹس کافی بہتر ہوئے ہیں جسکی وجہ سے ٹریڈرز رکے ہوئے ہیں۔ .
Nov 17 2025 12:34:23 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 6600 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ آج اوکاڑہ منڈی میں تقریباً 300 توڑے تک آمدن تھی۔ مال بک جاتے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Nov 17 2025 11:51:58 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ کل مارکیٹ 400/500 روپیہ کوئنٹل تیز ہوگئی تھی اور 8900 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوگئے تھے تاہم آج دوبارہ 300 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہے اور 8550/8650 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 9350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ لالا موسی لائن پر 3400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ مضبوط ہے لائنوں پر ٹریڈرز کھل کر بیچ نہیں دیتے ہیں۔ قمر مشانی سائڈ باریک باجرہ 12000 جبکہ موٹا باجرہ 8750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 15 2025 17:30:31 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن پر 3350/3400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن مارکیٹ 8450/8500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائنوں پر کٹائیاں چل رہی ہیں مال گیلے آرہے ہیں جہاں مارکیٹ تھوڑی بہت نیچے آئی سٹاکیہ خشک مال لے جائے گا۔ .
Nov 15 2025 12:53:16 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 6400/6500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آمدن تقریباً 2/3 گاڑی تک ہوجاتی ہے۔ آمدن کم ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Nov 15 2025 12:17:22 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن پر 3350/3400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن مارکیٹ 8400/8500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 9200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال سٹاکسٹ اوپر ریٹس میں تھوڑا تھوڑا مال بیچ کر رکے ہوئے ہیں کیونکہ ابھی آمدن بھی ہو رہی ہے اور مارکیٹ تھوڑی نیچے آنے پر مزید خریداری کریں گے۔ .
Nov 13 2025 17:17:02 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ مزید سست ہے اور 8500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ریٹ کافی بہتر ہوا ہے آج مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ تھی جبکہ گاہکی ٹھنڈی تھی۔ لالا موسیٰ سائڈ 3350/3400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 13 2025 15:09:51 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ دن کے اوقات میں 100/150 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہے اور 8550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں تھل کے خشک کچے مالوں کے لوڈ میں۔ تھوڑی بہت مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ جنہوں نے نیچے 7800 میں مال خریدے ہیں ساتھ ساتھ ٹریڈنگ بھی کرتے ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی بہت نیچے آئے تو دوبارہ خریداری شروع کر دیں گے۔ .
Nov 13 2025 12:24:03 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ 50 روپیہ من بہتر اوپن ہوئی ہے اور لالا موسی لائن پر 3400/3450 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن پر کچے مالوں کے 8650/8750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 9550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ خشک مال کھل کر ملتے نہیں ہیں لائنوں پر جو خشک مال آتے ہیں وہ ٹریڈرز رکھ لیتے ہیں۔ .
Nov 12 2025 17:29:36 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ شام کے اوقات میں 50 روپیہ مزید تیز ہوا ہے اور تھل لائن 8600 روپیہ بوی تک سودے ہوے ہیں۔ مارکیٹ فل الحال گرم نظر آ رہی ہے۔ .
Nov 12 2025 16:49:55 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ شام کے اوقات میں 50/100 روپیہ من مزید بہتر ہے اور لالا موسی لائن پر 3350/3400 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن پر کچے مالوں کے 8500/8550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 9300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ اکا دکا بیچ بھی آ جاتی ہے۔ .
Nov 12 2025 15:33:31 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ سہ پہر کے اوقات میں 100 روپیہ من مارکیٹ مزید بہتر ہوئی ہے اور 8400/8500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں کچے مالوں کے۔ .
Nov 12 2025 15:05:18 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گزشتہ روز جوار کے متعلق ایک تبصرہ لکھا تھا کہ گنگا جوار 194 روپیہ کلو پڑتی ہے ہماری ٹیم سے کیلکولیشن میں غلطی ہو گئ کیونکہ انڈین جوار دبئی سے گھوم کر ایران کے راستے پاکستان آتی ہے اس لئے اس کے اخراجات میں فرق ہوتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جوار اس وقت کے بی آر اور گنگا وغیرہ 630 ڈالر فی ٹن ہے۔ جو ملتان آکر تقریباً 265 روپیہ کلو پڑتی ہے۔ ہم اپنے صارفین سے معذرت خواہ ہیں گزشتہ روز ہم سے اعداد و شمار دینے میں غلطی لگ گئی۔ دوبارہ نوٹ فرمالیں 630 ڈالر والی جوار ملتان آکر 265 میں پڑتی ہے .
Nov 12 2025 13:01:00 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ بکنگ سفید جوار گنگا کی 610 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 193/194 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ امپورٹرز مال بک کروا رہے ہیں جبکہ پرولائن کی بکنگ 900 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 6400/6500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج اوکاڑہ منڈی میں تقریباً 3 گاڑی تک آمدن تھی۔ .
Nov 12 2025 11:57:45 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن مارکیٹ 8400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں کچے خشک مالوں کے۔ لالا موسی سائڈ بھی 3300/3350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد اور ملتان منڈی میں کچے مالوں کے 3400 روپیہ من جبکہ پلانٹ والے مالوں کے 3600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ راولپنڈی اور کراچی مارکیٹ میں 9000/9200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ قمر مشانی کے باریک مال بھی مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 11500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ روجھان کے مالوں کے ملتان منڈی میں 5500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ریٹ 500/600 روپیہ کوئنٹل تیز ہوا ہے۔ جو بڑے سٹاکسٹ ہیں۔ ساتھ ٹریڈنگ بھی کرتے ہیں جنہوں نے نیچے ریٹوں میں خریداری کی ہے 7800/7900 میں وہ ان ریٹوں میں اکا دکا بیچ بھی دیتے ہیں تا کہ دوبارہ 100/200 نیچے کر کے پھر مال پکڑ سکیں۔ بڑے ٹریڈرز ریٹ تھوڑا گرما کر مال بیچتے ہیں اور نیچے کر کے پھر پکڑ لیتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق باجرے میں تیزی کا رجحان تب بنے گا جب زیادہ تر باجرہ فیڈ ملیں کھائیں گی۔ ابھی فل حال سٹاکسٹ ایکٹو ہے جس کی وجہ سے ریٹ تیز ہے۔ .
Nov 11 2025 17:05:04 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ لالا موسی لائن پر 50 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن مارکیٹ 100 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئی ہے اور 8300/8400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 9100/9200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سٹاکیہ فل ایکٹو ہے مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott