+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 08 2026 12:00:38
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن 8700/8750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں لوڈ میں۔ ریٹ کافی بہتر ہو گیا ہے۔ ان ریٹوں میں مال نکالنا چاہیے۔ راولپنڈی پہنچ میں پلانٹ والے مالوں کے 9500/9600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لالا موسیٰ لائن 3550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد ملتان منڈی میں کچے مالوں کے 3550/3600 روپیہ من جبکہ پلانٹ والے مالوں کے 3700/3750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ باجرے کے سٹاک کافی پڑے ہیں باجرے میں ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آگے گندم کا سیزن شروع ہو رہا ہے اور باجرے کا ریٹ بھی کافی بہتر ہو گیا ہے۔ باجرے سے پیسے نکال کر ٹریڈرز آگے گندم میں کام کریں گے۔ حالیہ بارشوں سے گندم کی کھڑی فصلوں کو بھی کافی نقصان ہوا ہے اور گندم کی بیجائیاں بھی کم تھیں۔ دوسری جانب زمینداروں نے پچھلے سال 4800/5000 ریٹ دیکھا ہوا ہے گندم ہے ابھی تگڑے زمیندار نیچے ریٹوں میں کھل کر گندم نہیں بیچیں گے۔