+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 13 2026 12:23:24
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی ملتان منڈی میں مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 12000 روپیہ من جیسی پوزیشن بن گئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس سال بارشوں کی وجہ سے ڈیمانڈ تھوڑی لیٹ ہوئ ہے جنوبی پنجاب اور سنٹرل پنجاب میں ابھی دو دن ہوئے ہی گندم کی کٹائوں کو ہاتھ لگے ہیں۔ سندھ میں بھی اچھی گندم کی فصل کی علاقوں میں کھڑی ہے۔ ابھی لوگ گندم کی کٹائی میں مصروف ہیں۔ ابھی آگے بھرپور ڈیمانڈ کے دن ہیں اور ہر طرف سے ڈیمانڈ ایک ساتھ ہی نکلنے کے امکانات ہیں اور جو تھوڑے بہت مال ٹریڈرز کے پاس پڑے ہیں وہ اپنی ہی دکان داری میں مال بیچیں گے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کا ہی رجحان ہے۔ 
ہائبرڈ جوار ملتان منڈی میں گنگا لائن وغیرہ کے 470 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ابھی فل حال چونکہ ٹریڈرز کو نفع اچھا ہے تھوڑی تھوڑی پرافٹ ٹیکنگ بھی آ جاتی ہے۔ جو پکے بڑے دکان دار ہیں وہ ہائبرڈ جوار بھی کھل کر نہیں بیچ رہے ہیں۔ وہ اپنی دکان داری میں بی پرچون میں مال بیچیں گے۔ اس سال امپورٹ میں مال کم آئے ہیں جو کہ لوکل ڈیمانڈ کو پورا نہیں کر پائیں گے۔ پرافٹ ٹیکنگ کے بعد جیسے جیسے نیچے مال بکتے جائیں گے آگے جا کر مزید مارکیٹ میں کھینچ بن جائے گی۔ 
سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 12200 سے 12700 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ آج آمدن دو گاڑی کی تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق سدا بہار جوار انتہای شارٹ ہے اور جو ٹریڈرز پہلے 40/50 دن پیمنٹ پر مال بیچ گئے تھے نفع پکا کر لیا تھا ابھی دوبارہ گاہک ہیں۔ تمام قسم کی جواروں میں مجموعی طور پر بہتری کا ہی رجحان ہے اور آگے ڈیمانڈ کے ٹائم جیسے جیسے بازار بہتر ہوتا جائے تھوڑا تھوڑا کر کے مال فروخت بھی کرنا چاہیے۔