Kabuli Chickpeas | چنا سفید
Aug 27 2026
Mar 11 2026 11:39:02 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان اور فیصل آباد منڈی میں کچے مال 3250 جبکہ پلانٹ والے مال 3350/3400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے مالوں کے لوڈ میں 8000/8100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8600/8700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 75/76 روپیہ کلو والی مارکیٹ میں 5/6 روپیہ کلو کی بہتری آچکی ہے آگے مارکیٹ میں ملا جلا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Mar 10 2026 12:52:23 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید 300 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ریٹ کافی تیز ہوگئے تھے جسکی وجہ سے اوپر ریٹس میں گاہکی سست تھی تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ مضبوط نظر آرہی ہے۔ آگے جہاں نیچے ڈیمانڈ شروع ہوگئی مارکیٹ میں دوبارہ تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ہائبرڈ جوار گنگا لائن وغیرہ کے 510 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں آج 300/400 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 11400/11750 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ آج آمدن 250 گٹو تک تھی۔ .
Mar 10 2026 12:31:48 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 3250/3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ تھل لائن کچے مالوں کے لوڈ میں 7900/8000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں اور مل پہنچ کے 8100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ راولپنڈی پہنچ پلانٹ والے مال 8500/8600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ملتان اور فیصل آباد منڈی میں کچے مالوں کے 3250/3300 روپیہ من جبکہ پلانٹ والے مال کے 3400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ کچھ سٹاکسٹ نقصان کر کے مال فروخت کر گئے ہیں جبکہ کچھ نے ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ ڈیمانڈ سست ہے۔ دکان دار تھوڑا تھوڑا مال خریداری کر لیتے ہیں۔ .
Mar 09 2026 16:15:20 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن 50/100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور کچے مالوں کے لوڈ میں 7950/8000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Mar 09 2026 13:30:12 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ جواریں شارٹ ہیں اور باہر سے بھی امکانات نہیں ہیں آنے ہیں۔ جس کے پاس ہیں اب اس کا اپنا ہی ریٹ ہے۔ جو تھوڑی بہت جوار جن ٹریڈرز کے پاس ہے آگے عید کے بعد اپنی دکان داری میں ہی مال فروخت کریں گے۔ ہائبرڈ جوار گنگا لائن وغیرہ کے 510 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تاہم جس کے پاس ہے اس کا اپنا ہی ریٹ ہے۔ کوئ کھل کر بیچ نہیں ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان نظر آ رہا ہے۔ آگے عید کے بعد جہاں نیچے ڈیمانڈ شروع ہو گی لوکل مارکیٹ میں مزید تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 2000/2200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے۔ اور مارکیٹ 12000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ انتہای گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ بہت کم ٹریڈرز کے پاس جواریں ہیں۔ آگے عید کے بعد ہی مال فروخت کریں گے پیک ڈیمانڈ کے ٹائم پر۔ .
Mar 09 2026 11:59:13 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن پر 3200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد اور ملتان منڈی میں پلانٹ والے مال 3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن پر کچے مال لوڈ میں 7800/7900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ یکم اپریل کی پیمنٹ پر 8100 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Mar 08 2026 01:42:35 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہائبرڈ جوار گنگا لائن کیوری وغیرہ کا ہول سیل میں 525 میں کام ہوا ہے 60 دن پیمنٹ پر۔ مزید خریدار بن جاتا ہے۔ بیچ کھل کر نہیں آ رہی ہے .
Mar 07 2026 21:53:32 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی اور بھاگ ناڑی کوالٹی ملتان منڈی میں 11300 تک سودے ہوے تھے تاہم شام کے اوقات میں 11000/11100 تک مارکیٹ بند ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ سدا بہار جوار ملتان منڈی میں 10300/400 جیسے ریٹ تھے لائنوں پہ مارکیٹ 100/200 تیز ہوئی ہے اور 10500 تک کام ہوے ہیں مجموعی طور پر مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہیں۔ ہائبرڈ جوار امپورٹڈ ملتان منڈی میں 510 روپیہ کلو جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ امپورٹرز کھل کر بیچ نہیں دے رہے ہیں۔ کیونکہ انڈیا سے دبی کیلئے لوڈنگ بند ہے۔ پھر دبئی سے ایران بندر عباس کیلئے بھی لوڈنگ نہیں ہے۔ ہائبرڈ جوار دبئی کی جبل علی پورٹ پر پھنسے ہوے ہیں اور بندر عباس پورٹ پر بھی مال پھنسے ہوے ہیں۔ ماہرین کے خیال کے مطابق عید الفطر کے بعد ہائبرڈ جوار کی بھرپور گاہکی نکلے گی اس لئے ہائبرڈ جوار میں بھی مزید تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ جتنی ہائبرڈ جوار کی لاگت ہوتی ہے اتنے مال بک نہیں ہوے انڈیا سے اب امپورٹرز کو پیچھے سے بکنگ نہیں مل رہی ہے۔ نہ انڈیا سے دبئی کیلئے لوڈنگ ہو رہی ہے اور نہ ہی دبئی سے بندر عباس کیلئے لوڈنگ ہو رہی ہے۔ اس لئے ہائبرڈ جوار میں تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ عید الفطر کے بعد جب ڈیمانڈ نکلے گی کوئی بھی ریٹ بن سکتا ہے۔ .
Mar 07 2026 12:35:59 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن پر 50 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور 3200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد اور ملتان منڈی میں پلانٹ والے مال 3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن پر بھی مارکیٹ سست ہے اور کچے مال لوڈ میں 7700/7800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8400 روپیہ کوئنٹل تک مل جاتے ہیں۔ مارکیٹ میں فلحال مزیداری نہیں ہے۔ ملا جلا سا رجحان ہے۔ .
Mar 07 2026 12:21:23 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید مارکیٹ انتہای گرم ہے۔ سبی لائن 11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 11300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جس کے پاس ہے وہ بیچنے کو تیار ہی نہیں ہیں۔ عید کے بعد جب نیچے پرچون میں مال بکنا شروع ہونگے وہاں کچھ بھی ریٹ بن سکتا ہے۔ جوار انتہای شارٹ ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا لائن وغیرہ کا ابھی کوئی ریٹ نہیں آیا ہے۔ جو تھوڑے بہت مال کلئر ہوئے ہیں امپورٹرز سیلنگ نہیں دے رہے ہیں۔ سدا بہار جوار 10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تاہم اکا دکا جس کسی کو پیمنٹ کی ضرورت ہے سیلنگ آتی ہے۔ اس کے علاؤہ بیچ کوئ نہیں ہے۔ لائنوں سے کوئ تھوڑے بہت مال ا جاتے ہیں وہ بیوپاری کم کر کے لے جاتے ہیں 9700/9800 روپیہ من تک وہ بھی بک جاتے ہیں۔ .
Mar 05 2026 19:17:45 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 10500 جیسے ریٹ بن گئے ہیں مارکیٹ 200 روپیہ من تیز ہوئی ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 9800 روپیہ من۔ جبکہ ملتان منڈی میں 9500/9600 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے تھوڑی کمزور ہوئی ہے۔ ہائبرڈ جوار ملتان منڈی میں آج تھوڑی کمزور تھی گنگا لائن کیوری وغیرہ 510 روپیہ کلو جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ .
Mar 05 2026 16:01:07 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 10200/300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا لائن کے 515 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ملتان منڈی میں۔ ساتھ ساتھ تھوڑی تھوڑی پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 200/400 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور 9700/9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان منڈی میں بھی یہی ریٹ ہے۔ فل حال اندر خانے کوئ اکا دکا پرافٹ ٹیکنگ بھی آ جاتی ہے۔ .
Mar 05 2026 15:05:25 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 300/400 روپیہ من مارکیٹ مزید کمزور ہوئی ہے اور 9800/10000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ تاندلیہ والہ منڈی میں 9600 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ آج خریدار خاموش تھا۔ آج آمدن 2 گاڑی تک تھی اوکاڑہ منڈی میں۔ .
Mar 05 2026 12:11:17 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار ملتان منڈی میں مارکیٹ مظبوط ہی ہے 10200/300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سبی لائن پر 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے جبکہ بیچ نہیں ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا لائن 520/30 جبکہ پرولائن 640 روپیہ کلو تک ریٹ مانگ رہے ہیں۔ ہائبرڈ مال بھی شارٹ پیں۔ اکا دکا بندوں کے پاس مال ہیں اور سیلنگ بھی نہیں دے رہے ہیں۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں بولی جاری ہے آمدن آج 300 گٹو تک کی تھی۔ مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ ابھی جن ٹریڈرز کے پاس مال ہیں بیچ نہیں رہے ہیں۔ مظبوط بیٹھے ہیں۔ .
Mar 05 2026 11:47:21 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن پر دیسی مال 3200/3250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد اور ملتان منڈی میں کچے مال 3200 جبکہ پلانٹ والے مال 3300/3350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ باجرہ تھل لائن کچے مال لوڈ میں 7800/7900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8500/8600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فلحال مزیداری نہیں ہے۔ .
Mar 04 2026 13:00:43 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار ملتان منڈی میں 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ مضبوط ہے کھل کر بیچ نہیں ہے۔ آگے ٹریڈرز اپنی دکانداری میں ہی مال فروخت کریں گے۔ہائبرڈ جوار گنگا لائن کے 525 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرچون میں۔سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 200/300 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئی ہے اور 10400/10500 روپیہ من تک کام ہو گئے ہیں۔ آج آمدن زیادہ تھی اور 600 گٹو تک آمدن تھی۔ .
Mar 04 2026 12:18:56 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن پر 3200/3250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد اور ملتان منڈی میں 3200 جبکہ پلانٹ والے مال 3300/3350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ باجرہ تھل لائن کچے مال لوڈ میں 7800/7900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8500/8600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فلحال مزیداری نہیں ہے۔ .
Mar 03 2026 12:07:08 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار ملتان منڈی میں 10000 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے۔ فل حال گاہک بھی کھل کر بولتا نہیں ہے۔ جبکہ گاہک بھی کھل کر نہیں ہے۔ بہت کم ٹریڈرز کے پاس مال ہیں اور انہوں نے بھی آگے عید کے بعد نیچے پرچون میں ہی مال بیچنے ہیں۔ ابھی نہیں بیچ رہے ہیں۔ ہائبرڈ جوار گنگا لائن وغیرہ کے 540 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں پرچون میں۔ مارکیٹ گرم ہی ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 200 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 10200 روپیہ من تک کام ہو گئے ہیں۔ آمدن 100/150 گٹو کی تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق تمام قسم کی جواریں شارٹ ہیں۔ ریٹ تو کافی تیز ہیں لیکن آگے جہاں عید کے بعد نیچے پرچون میں مال بکنا شروع ہونگے ریٹوں میں مزید تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Mar 03 2026 11:58:41 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن پر 3200/3250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ باجرہ تھل لائن کچے مال لوڈ میں 7800/7900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8500/8600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ قمر مشانی باریک باجرہ 11500 روپیہ کوئنٹل جبکہ موٹا باجرہ 8000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں لوڈ میں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فلحال مزیداری نہیں ہے۔ .
Mar 02 2026 16:24:46 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بیچ نہیں آتی ہے۔ سارے دکان دار یہی کہ رہے ہیں عید کے بعد بیچیں گے۔ ہائبرڈ جوار کے ملتان منڈی میں چھوٹے مارکوں کے 530 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ پرولائن کے 580 روپیہ کلو تک بھاؤ مانگ رہے ہیں۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 9700 سے 10000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں آمدن 80/100 گٹو کی تھی۔ ملتان منڈی میں بھی 10000 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے بیچ کھل کر نہیں ہے۔ .
Mar 02 2026 12:41:27 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں سبی کوالٹی مالوں کے 9900/10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ گرم ہی ہے۔ بیچ بھی کھل کر نہیں ہے اور ہر گھر کا ریٹ بھی اپنا اپنا ہی ہے۔ ہائبرڈ جوار ملتان منڈی میں مارکیٹ گرم ہی ہے۔ گنگا لائن وغیرہ کے 515 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں پرچون میں جبکہ پرولائن 1 کنٹینر مال آیا ہے 580 روپیہ ریٹ مانگ رہے ہیں۔ فل حال ہائبرڈ جوار بھی شارٹ ہی ہے۔ بکنگ میں بھی مال کم ہیں اور حالات خراب ہونے کی وجہ سے جو باقی پائپ لائن میں مال ہیں ان کے کلئر ہونے میں بھی مسئلے ہیں۔ سدا بہار جوار ملتان منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 10000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ریٹ تو کافی تیز ہو گیا ہے لیکن کوئ بیچنے کو تیار نہیں ہیں۔ .
Mar 02 2026 11:54:37 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن کچے مال 7900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ راولپنڈی پہنچ پلانٹ والے مالوں کے 8500/8600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ مزے داری نہیں ہے۔ ملتان اور فیصل آباد منڈی میں کچے مال 3200 جبکہ پلانٹ والے مال 3300/3350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لالا موسیٰ لائن 3200/3250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ باریک مال قمرمشانی 5000 جبکہ روجھان 5500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 02 2026 11:22:47 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار مارکیٹ گرم ہی ہے۔ ملتان منڈی میں سبی کوالٹی کے 10000 روپیہ من تک بھاؤ مانگ رہے ہیں۔ فل حال ٹریڈرز مال بیچ ہی نہیں رہے ہیں اور ہر بندے کا اپنا اپنا ہی ریٹ ہے۔ جن کے پاس مال ہیں وہ اپنا ریٹ لگاتے ہیں۔ سدا بہار جوار بھی اوکاڑہ منڈی میں بولی میں 9800 روپیہ من تک کام ہو گئے ہیں۔ سدا بہار بھی ملتان منڈی میں سیل نہیں ہے۔ کام گرم ہی ہے۔ .
Feb 28 2026 21:15:35 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سبی لائن 9500 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ ملتان منڈی میں 9600 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ انتہائی گرم نظر آ رہی ہے اور تیزی کا رجحان ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 9350/9450 تک بولی ہوئی ہے۔ ملتان منڈی میں 9300/9350 تک کام ہوے ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے ہائبرڈ جوار امپورٹڈ گنگا لائن کیوری وغیرہ ملتان منڈی میں 490 تک سودے ہوے ہیں ریٹیل میں۔ تھوک میں 480 میں مل جاتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ہائبرڈ جوار میں پہلے محسوس ہوتا تھا تھوڑی بہت کوریکشن آے گی تاہم ایران اور امریکہ کی جنگ کی وجہ سے فنڈا مینٹلز تبدیل ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ کیونکہ اب نہ ہی امپورٹرز انڈیا کو ایڈوانس پیمنٹ بھیج کر مال منگوانے میں دلچسپی لے رہے ہیں اور انڈیا کے ایکسپورٹرز بھی مال لوڈ کرانے میں دلچسپی نہیں لیتے اس لئے آج مارکیٹ دوبارہ مضبوط ہوئی ہے۔ عید الفطر کے بعد ہائبرڈ جوار میں زبردست ڈیمانڈ نکلنے کے امکانات ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے عید الفطر کے بعد جب ہائبرڈ کی گاہکی بھرپور نکلے گی مارکیٹ مزید شوٹ اپ ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Feb 28 2026 16:06:09 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید مارکیٹ ملتان منڈی میں 9400/9500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 9400/9500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دونوں جواروں جا ریٹ برابر چل رہا ہے تاہم کھل کر بیچ نہیں ہے۔ مارکیٹ گرم ہے۔ .
Feb 28 2026 12:22:06 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید مارکیٹ مزید گرم ہے۔ 200 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور ملتان منڈی میں 9400/9500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں ملتان منڈی میں۔ لائنوں پر بھی 9400 روپیہ من تک بھاؤ مانگنے لگ گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہی ہے۔ بیچ آتی نہیں ہے۔ اب جن کے پاس مال ہیں نیچے پرچون دکان پر ہی مال فروخت کریں گے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ بھی مارکیٹ گرم ہی ہے بولی میں ایک ڈھیری کے 9450 روپیہ من تک کام ہوا ہے۔ بولی میں مال بھی مکس کوالٹی ہیں۔ سدا بہار کی بھی بیچ نہیں ہے۔ نیچے جہاں پرچون میں مال بکنا شروع ہونگے ریٹوں میں مزید تیزی کا رجحان بن سکتا ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا لائن وغیرہ کے نیچے پرچون میں 470 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ تمام قسم کی جواروں میں مزید تیزی کا ہی رجحان ہے۔ جب ریٹ تیز ہوتا ہے تو ٹریڈرز اکا دکا پرافٹ ٹیکنگ کرتے ہیں۔ پھر بازار ہی تیز ہو جاتا ہے۔ مارکیٹ میں کریکشن ہی نہیں ا رہی ہے۔ آگے جہاں نیچے پرچون میں کام شروع ہوگا ریٹوں میں مزید تیزی بن سکتی ہے۔ .
Feb 28 2026 11:49:19 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن پر 3250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پلانٹ والے مال فیصل آباد اور ملتان منڈی میں 3350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے مال 7900/7950 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ریٹس نیچے 7500 تک رہ گئے تھے ان ریٹس میں دکانداروں نے تھوڑی تھوڑی خریداری کی کے تاہم جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے سٹاکسٹ اپنا والیم کم کر رہے ہیں۔ حاضر میں ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ .
Feb 26 2026 22:04:48 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی لائن 200 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 9200 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ لائن بھی مضبوط ہے۔ ملتان منڈی میں بھی آج 9200 روپیہ من تک کام ہوے ہیں۔ ملتان منڈی میں چار ٹرالے سے زیادہ کام ہوا ہوے ہیں۔ آج ریٹیل میں گاہکی بہت اچھی تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ فل الحال مضبوط ہے اور تیزی کا رجحان ہی دیکھائی دے رہا ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 9200/9325 جیسے ریٹ بن گئے تھے۔ ملتان منڈی میں آج آپس میں لیں دین کافی ہوے ہیں سدا بہار جوار ملتان منڈی میں کھینچ تھی۔ ہائبرڈ جوار امپورٹڈ گنگا لائن کیوری وغیرہ 475 روپیہ کلو جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ منڈی میں چار سے 6 کنٹینر آے ہیں۔ پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی سست تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ہائبرڈ جوار کے ریٹ بہت زیادہ تیز ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے دوکاندار حضرات صرف ایک آدھ دن کی ضرورت کا مال لیتے ہیں۔ دوسری جانب امپورٹرز کو معقول منافع ہے اور امپورٹرز بھی دس بیس کو نہیں دیکھتے ہر ریٹ میں مال بیچ رہے ہیں۔ امیریکن ہائبرڈ جوار 510 روپیہ کلو فروخت ہو رہی ہے۔ ہائبرڈ جوار اتنی زیادہ بکنگ نہیں ہے اس سال مجموعی طور پر بہتر ہی نظر آ رہی ہیں۔ تاہم امپورٹرز ہر ریٹ میں بیچ کر نفع بھی پکا کر رہے ہیں۔ .
Feb 26 2026 21:20:45 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ تھل لائن 100 روپیہ کوئنٹل بہتر ہے اور 7800/7900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کچے مالوں کے جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8400/8500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال نیچے 7500 کے لیول پر دکان دار دوبارہ گاہک تھے جس کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی بہتر ہوئ ہے۔ تاہم دکان دار تو نیچے تھوڑا تھوڑا گاہک بن جاتے ہیں جبکہ سٹاک کے لیے موزوں نہیں ہے۔ زیادہ مزے داری نہیں ہے مارکیٹ میں۔ حاضر کام ضرورت کے مطابق ہی کرنا چاہیے۔ .
Feb 26 2026 15:43:36 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار ملتان منڈی دوبارہ 200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 9200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ مظبوط ہی ہے۔ کم کر کے مال ملتا نہیں ہے۔ سبی لائن 9000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پراپر جو سبی والے مال ہیں۔ ہائبرڈ جوار گنگا لائن وغیرہ کے ملتان منڈی میں پرچون میں 500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جس کے پاس مال ہے اس کا اپنا ہی ہے ریٹ ہے۔ سدا بہار جوار بھی اوکاڑہ منڈی میں 9200/9300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ اچھے کھرے مالوں کی بیچ کھل کر نہیں ہے۔ اوکاڑہ منڈی میں بھی مکس ہلکی کوالٹی مال ا رہے ہیں۔ 30% ڈیمیج مال کے 8500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Aug 27 2026
Aug 27 2026
Aug 27 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott