+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 27 2026 12:18:00
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 11300/400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جیسے جیسے زمیندار گندم کی کٹائی سے فارغ ہوتے جائے گے ساتھ ساتھ نیچے ڈیمانڈ بھی بہتر ہوتی جائے گی اگلے دنوں نیچے اچھی ڈیمانڈ رہنے کے امکانات ہیں۔

ہائبرڈ جوار 20/25 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور گنگا لائن وغیرہ کے 485/490 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ 

سدا بہار جوار آج اوکاڑہ منڈی میں 1 گاڑی تک آمدن تھی اور 12200/12700 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ نیچے پرچون میں کام شروع ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔