+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 02 2026 11:20:58
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید مارکیٹ انتہای گرم ہو گئ ہے۔ 1000 سے 1500 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور ملتان منڈی میں 13000/13500 روپیہ من جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ انتہای گرم ہے۔ نیچے ڈیمانڈ اچھی ہے۔ اب ساتھ ساتھ مال اب فروخت بھی کرنے چاہیں۔ 
ہائبرڈ جوار بھی کام گرم ہے۔ گنگا پیلے باردانے والے مال 485 جبکہ کیوری گلابی باردانے والے مال کے 500 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ جواریں شارٹ ہیں لیکن ساتھ ساتھ مال فروخت بھی کرنا چاہیے۔ 
سدا بہار جوار مارکیٹ انتہای گرم ہے۔ آج اوکاڑہ منڈی میں بولی میں 14500 سے 15000 روپیہ من تک کام ہو گئے ہیں ایک آدھی ڈھیری 15450 تک بھی گئ ہے۔ ملتان منڈی میں بھی 14500 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ لیکن جیسے جیسے بازار اوپر جا رہا ہے۔ ساتھ ساتھ بھی پکا کرنا چاہیے۔