+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 04 2026 11:40:17
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی ملتان منڈی میں کام گرم ہی ہے 15000/15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ریٹ کافی بڑا ہے جس کسی کو نفع پکا کرنا ہوتا ہے تھوڑا کم کر کے بھی مال بیچ جاتا ہے۔ ٹریڈرز ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کر رہے ہیں۔ نیچے پرچون اچھی ڈیمانڈ ہے۔ 

ہائبرڈ جوار بھی کام گرم ہی ہے۔ مارکیٹ 10 روپیہ کلو تیز ہے اور گنگا پیلے باردانے والے کے 535 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں جبکہ کیوری کے 550 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں گلابی باردانے والے کے۔ پرولائن کے 540 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن مال اس بار اچھے نہیں آئے ہیں اور لوکل میں بھی لوگ رنگ لگا کر پرولائن کر کے بیچ دیتے ہیں۔

سدا بہار جوار ملتان منڈی میں کل 16500/17000 روپیہ من تک پوزیشن تھی۔ تاہم آج اوکاڑہ منڈی مزید تیز ہے اور بولی میں 17700 روپیہ من تک کام ہو گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جواریں شارٹ ہیں اور نیچے ڈیمانڈ آنے پر مارکیٹ انتہای گرم ہے۔ اور اسی گرمی میں ہی ساتھ ساتھ مال نکالنا چاہیے۔ ابھی مارکیٹ بہت کم ٹائم میں کافی تیز ہوئ ہے۔