+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 28 2026 12:07:59
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار ملتان منڈی میں 200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 11300/400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نیچے ڈیمانڈ ہے مال بک جاتے ہیں۔ صرف ریٹ کافی زیادہ ہیں اور ٹریڈرز بیچ میں ہلکے مال بھی مکس کر کے سبی کوالٹی کر کے بیچ رہے ہیں۔ تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہی ہے۔ 

ہائبرڈ جوار گنگا لائن وغیرہ کے 480/485 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے مال بک جاتے ہیں۔ ابھی ساتھ ساتھ تھوڑے تھوڑے مال بک رہے ہیں اور ٹریڈرز ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی کر رہے ہیں لیکن جب ٹریڈرز زیادہ تر مال اپنا بیچ لیں گے پھر اگر ڈیمانڈ برقرار رہتی ہے تو مارکیٹ میں صحیح کھینچ پڑ سکتی ہے۔ پھر جن کے پاس مال رہ جائیں گے وہ اپنی مرضی سے ہی
بیچیں گے۔ 
سدا بہار جوار مارکیٹ انتہای گرم ہے اوکاڑہ منڈی میں 12300 سے 12800 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ جبکہ ملتان منڈی میں بھی 12400/500 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ نیچے ڈیمانڈ پر مارکیٹ منحصر ہے۔