Kabuli Chickpeas | چنا سفید
Jan 26 2026
زیرہ سفید ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Oct 27 2025 23:14:42 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا حاضر میں رات کے اوقات میں 3 روپیہ کلو مارکیٹ مزید کمزور ہوئی ہے اور 160 روپیہ کلو تک ریٹ رہ گئے ہیں کراچی مارکیٹ میں۔ .
Oct 27 2025 18:06:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جنوبی پنجاب بھی لوڈنگ بند ہو گئ ہے۔ پورٹل بند ہو گیا ہے۔ آگے لوکل میں جن جن ڈیلرز کے پاس مال ہیں وہ ریٹ بڑھا کر اپنا اپنا ہی ریٹ مانگ رہے ہیں۔ فل حال انتہائی غیر یقینی صورتحال ہے۔ نیچے بازار میں کام گرم ہے۔ .
Oct 27 2025 17:58:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 12500/12700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13500/600 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Oct 27 2025 17:57:27 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کچے مال 175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مال 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ یوکرین 7 ایم ایم 205 ارجنٹائن بی گریڈ 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 225/240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے۔ امیریکا 9 ایم ایم 375/385 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Oct 27 2025 17:55:17 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 16500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 17200/17400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دکاندار ان ریٹس میں تھوڑے تھوڑے گاہک بن جاتے ہیں۔ .
Oct 27 2025 17:39:28 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 9800/9850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کام کاج سست ہیں۔ .
Oct 27 2025 17:37:16 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں کرمسن کوالٹی 195/196 جبکہ نپر کوالٹی 198/199 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Oct 27 2025 17:36:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں گودام کے مال 99 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ویسل والے مال 97 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Oct 27 2025 17:35:27 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت 500 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور فیصل آباد منڈی میں 18000/18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے جبکہ لائنوں پر آمدن اچھی ہے۔ آج کنری منڈی میں 7000 بوری تک آمدن تھی اور ہائبرڈ نمبر 1 مال 19200 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Oct 27 2025 17:33:46 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں ریگولر کوالٹی مال 9500/9700 روپیہ من بھاؤ ہیں جبکہ وائٹ مال 10400/10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Oct 27 2025 17:32:38 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ مزید کمزور ہوئی ہے اور 163 روپیہ کلو تک ریٹ رہ گئے ہیں۔ تھل مارکیٹ سرگودھا منڈی میں 6700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تھل میں کالا چنا کی کاشت بارانی اور نہری علاقوں میں تقریباً مکمل ہوچکی ہے جو 4/5٪ علاقے رہتے ہیں وہ بھی کچھ دنوں تک مکمل ہو جائیں گے۔ ماہرین کے مطابق پچھلے سال کی نسبت اس سال کاشت اچھی ہے۔ .
Oct 27 2025 17:01:59 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 3100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں پلانٹ والا مال 3300 جبکہ کچا مال 3100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے مال 7700/7800 جبکہ 50 دن پیمنٹ پر 8500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Oct 27 2025 17:01:11 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 100 روپیہ من مارکیٹ مزید بہتر ہوئی ہے اور 10800/10900 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ بارڈر بند ہونے کی وجہ سے کابلی مالوں کا پریشر نہیں ہے جسکی وجہ سے لوکل میں ٹریڈرز نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں بیچ کمزور ہے۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Oct 27 2025 16:30:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو کی لوڈنگ دوبارہ بند کردی گئی ہے اور آخری کام 17575 روپیہ کوئنٹل تک ہوئے تھے۔ الائنس 17435 ایس جی ایم 17410 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ الائنس اور ایس جی ایم کی لوڈنگ ہے تاہم رش کی وجہ سے 3 سے 4 دن لگ سکتے ہیں۔ .
Oct 27 2025 15:47:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کچے مال 175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مال 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 10/20 ڈالر نرم ہوئی ہے اور سٹانڈرڈ کوالٹی مال 510 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جبکہ ان ریٹس میں بھی کھل کر گاہک نہیں ہے۔ یوکرین 7 ایم ایم 205 ارجنٹائن بی گریڈ 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 225/240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے۔ امیریکا 9 ایم ایم 375/385 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 7/8/9 ایم ایم 710 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جبکہ برانڈڈ کوالٹی 30/40 ڈالر نرم ہے اور 1100/1120 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ حاضر میں اتنے زیادہ مال نہیں آگے جو بکنگ والے مال ہیں وہ بھی جنوری کو ہی آنے ہیں جبکہ نیچے ڈیمانڈ کمزور ہے۔ .
Oct 27 2025 15:25:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت 1000 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور چھانگا مانگا منڈی میں 17000 جبکہ فیصل آباد منڈی میں 18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نیچے ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ .
Oct 27 2025 15:13:24 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 13700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا کوالٹی 14500 جبکہ گولی کوالٹی مال 16500/17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Oct 27 2025 15:12:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 300 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 31800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی 33500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی زیرہ فیصل آباد منڈی میں 37500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ انڈیا میں اس سال زیرہ کی 10٪ تک بیجائ میں کمی کے امکانات ہیں کیونکہ اور آل زیرہ کا ریٹ پچھلے کچھ سالوں کی نسبت کم ہوا ہے۔ .
Oct 27 2025 14:59:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 500 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 16500 جبکہ ملتان منڈی میں اینی معرکہ 17500 سٹار معرکہ 17700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Oct 27 2025 14:55:38 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 3 روپیہ کلو مارکیٹ مزید کمزور ہوئی ہے اور 164/165 روپیہ کلو تک ریٹ رہ گئے ہیں۔ مارکیٹ میں گھبراہٹ ہے۔ .
Oct 27 2025 14:25:48 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں کرمسن کوالٹی 195/196 جبکہ نپر کوالٹی 198 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال حاضر اتنے مال نہیں ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے تاہم آسٹریلیا سے مال لگنے کے بعد مارکیٹ کمزور نظر آرہی ہے اور کیونکہ آمدن مالوں کا پڑتا کافی نیچے ہے۔ آج بکنگ 15 ڈالر تیز ہوئی ہے اور آسٹریلیا سے نپر مسور 525 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 161.08 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ بکنگ میں تمام ایشن ممالک سے اچھی ڈیمانڈ ہے۔ پچھلے تین سال سے مسور 800 سے 650 ڈالر کے بیچ میں مارکیٹ گھوم رہی ہے۔ ابھی اس سال ریٹ کمزور ہوا ہے۔ ان ریٹوں میں بکنگ میں اچھی ڈیمانڈ ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ 50 ڈالر دوبارہ بہتر ہوئی ہے۔ حاضر میں 38 روپیہ کلو ریٹ اوپر ہے۔ اس لیے حاضر میں ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ جہاں مال لگنا شروع ہونگے مارکیٹ کمزور ہو جائے گی۔ آگے 7/8 نومبر کو پورٹ پر آمدن ہے۔ .
Oct 27 2025 14:17:19 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں گودام کے مال 99 جبکہ ییلو پیس دال 108 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جہاز والے مال 97 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ نومبر شپمنٹ 310 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 97.73 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 281.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Oct 27 2025 14:17:12 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں گودام کے مال 9850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پورٹ کے مالوں کے 9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے جبکہ خریدار خاموش ہے۔ بکنگ 835/840 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Oct 27 2025 13:41:35 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب لوڈنگ بند ہے صرف سلانوالی کی لوڈنگ ہے اور 18250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں رمضان شوگر ملز کے آگے پہلی گنے کی ٹرالی آگئی ہے رمضان شوگر ملز پہلی نومبر سے ہی چلنے کے امکانات موصول ہو رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 17600 اے کے ٹی 17600 الائنس 17450 ایس جی ایم 17425 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جن ملز کی لوڈنگ ہے وہاں رش بہت زیادہ ہے لوڈنگ میں 3 سے 4 دن لگ سکتے ہیں اور فی دن کا کرایہ خریدار کو دینا پڑے گا۔ حمزہ آروائے کے لوڈنگ نہیں ہے۔ زیریں سندھ سائڈ لوڈنگ بند ہے۔ پورٹ والے باریک مالوں کے 16500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Oct 27 2025 12:44:21 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر اوپن ہوئی ہے اور 6200/6300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج آمدن تقریباً 150 توڑے کی تھی آمدن کم ہے جس وجہ سے جو تھوڑے مال آتے ہیں ٹریڈرز رکھ لیتے ہیں۔ تاندلیا وآلہ منڈی میں 6000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Oct 27 2025 12:43:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 12500/12700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13500/600 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ عمر کوٹ لائن سے 14200 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ مال اکا دکا ہیں اسی لیے ہر گھر کا اپنا اپنا ریٹ ہے۔ آگے ڈھائی تین ہفتوں تک نئی آمدن شروع ہو جائی گی۔ .
Oct 27 2025 12:42:26 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں ریگولر کوالٹی مال 9500/9700 روپیہ من بھاؤ ہیں جبکہ وائٹ مال 10400/10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی مال 9400/9500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Oct 27 2025 12:23:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مارکیٹ بہتر ہے۔ کراچی مارکیٹ 15800/16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ملتان 16800/17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ان ریٹوں میں بیچ کمزور ہے جبکہ گاہکی ہے کیونکہ ریٹ کافی کم ہو گیا ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Oct 27 2025 12:18:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی میں 2/3 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور اوپن ہوئی ہے اور 167/168 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ 200 روپیہ کمزور ہے اور سرگودھا منڈی میں 6900 ملتان 6800 جبکہ فیصل آباد منڈی میں 6750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی خاموش ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ کمزور ہے۔ بکنگ دسمبر شپمنٹ 485 ڈالر جبکہ جنوری شپمنٹ 480 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ 485 ڈالر والا 148.81 جبکہ 480 ڈالر والا 147.28 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 281.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Oct 27 2025 12:18:16 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور کیش پیمنٹ پر 10600/10700 جبکہ روٹین پیمنٹ پر 10800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدرآباد منڈی میں 10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال بیچ کمزور ہے مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott