+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 15 2025 18:27:01
  • Comments

Guar | گوارہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی مال 10200/300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مال موائسچر والے ہیں۔ 18/19 فی صد تک موئسچر آ رہا ہے پنجاب کے مالوں میں۔ دوسری جانب سندھ کے مال میں موئسچر نہیں ہیں اور سندھ سائڈ سٹاکسٹ اور ملرز بھرپور گاہک ہیں تھرپارکر کوالٹی کے۔ تھرپارکر کوالٹی لوڈ میں 12300 تک بھاؤ ہیں 100 کلو کے جبکہ کراچی 93.310 کلو کے 12000 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ گاہک ہے۔ مال لینا چاہیے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کا رجحان بن سکتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ پچھلے دو ہفتے میں کافی تیز ہوئ ہے۔ انڈیا گوار سیڈ 800 روپیہ کوئنٹل تیز ہوا ہے دو ہفتوں میں اور 5241 ریٹ بن گیا ہے انڈین کرنسی میں اور گوار گم کا بھی انٹرنیشنل ریٹ تیز ہوا ہے۔ 120/150 ڈالر تیز ہوا ہے۔ گوار گم انٹرنیشنل مارکیٹ میں انڈیا کی 1070/80 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ اور انٹرنیشنل مارکیٹ مزید تیز ہی نظر آ رہی ہے فل حال۔ لوکل میں بھی پنجاب جہاں خشک مال آنا شروع ہوں خریداری کرنی چاہیے۔