+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 15 2025 22:15:23
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں 100 روپیہ کوئنٹل ریٹ کم ہوا ہے اور جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو وغیرہ کے 14300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ فیصل آباد سائڈ سورج شوگر ملز کے 14500 سویرہ 14600 کسان 15575 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا سائڈ رمضان العریبیہ وغیرہ کے 15500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ نون شوگر ملز کے 15650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔زیریں سندھ سائڈ سکرنڈ شوگر ملز کے 14300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حاضر بازار کمزور ہوا ہے جبکہ فارورڈ 3 مل جنوری کے سودوں کے 13930/35 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حاضر دکان دار صرف اتنا مال خریدتے ہیں جو ایک ہی دن میں آسانی سے نکال سکیں۔ فل حال مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔