+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 07 2025 23:13:16
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی 20/30 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہے اور جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں حاضر میں 17185 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ جولائ کے مالوں کے 17885 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج گاہکی سست تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آج گوجرانوالا میں نیچے دکانداروں پر چھاپے پڑے ہیں۔ تاہم دکان داروں کے علاؤہ بہت بڑا سیکٹر ہے انویسٹرز کا جن کے مال ملوں میں ہی پڑے ہوتے ہیں۔ چینی چونکہ پولیٹیکل آئٹم ہے اس لیے گورنمنٹ اس طرح کے اقدامات چھوٹے لیول پر کرتی ہے تاکہ عوام میں سیاسی حوالے سے تاثرات ڈالے جا سکیں۔ مارکیٹ چلتی ڈیمانڈ اور سپلائی کے حوالے سے ہی ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔