+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 11 2025 05:00:49
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کو کم ہوکر مارچ کے سودے 16190 رہ گئے تھے تاہم آخری سیشن میں دوبارہ 16220 کا خریدار بن گیا تھا۔ جبکہ اپریل کے سودوں کا 16850 کام ہو کر نیچے 16750 رہ گئ تھی مارکیٹ۔ تاہم آخری سیشن میں 16770 کا خریدار تھا۔ پاک کموڈیٹیز کی رات کو چند ڈیلروں سے بات چیت ہوئی تو ان کا کہنا تھا یہاں پر چینی تھوڑی تھوڑی فروخت کر کے فارغ ہونا ہی زیادہ بہتر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے اگر آپ کے پاس چینی پڑی ہوئی ہو تو زیادہ مناسب یہی ہے کہ اسے اپریل کر کے بیچ دیا جائے۔ لازمی نہیں ہوتا کہ سب سے آخری ریٹ بندے کے ہاتھ میں آے۔ آپ کو یاد ہونا چاہیے کہ جنوری کے سودے 11200 تک ہوے تھے جبکہ آج اپریل کے سودوں کی 16750/75 جیسی پوزیشن بن گئ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ 5500 روپیہ بوری کی تیزی آ چکی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق یہ بہت بڑی تیزی ہے کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ اس لئے یہاں پرافٹ ٹیکنگ کرنا ہی مناسب حکمت عملی ھے۔ بعض اوقات لوگ جیت جاتے تو وہ ہر ریٹ میں خریداری کر لیتے ہیں اور آخر میں جو کمایا ہوا ہوتا ہے وہ دے جاتے ہیں۔ ہمیں اس طرح کا کام بالکل نہیں کرنا اور ایک دفعہ منافع پکا کر کے سائیڈ لائن ہونا ہے۔ مارکیٹ دو تین ماہ سے مسلسل تیزی کی طرف ھے۔ ابھی تک کوئی خاطر خواہ کوریکشن نہیں آئ ھے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق مارکیٹ میں ایک کوریکشن آنی انتہائی ضروری ھے۔ اس لئے ہم پاک کموڈیٹیز کے ممبر کو یہی صلاح دیں گے کہ خریداری بند کر دینی چاہیے اور ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ کرنی چاہیے۔ کوشش کیا کریں ان ملوں کا مال ہاتھ میں رکھیں جن کے فارورڈ میں کام ہوتے ہیں۔ کیونکہ فارورڈ میں سودا فارغ کرنا ایک منٹ کا کام ہوتا ہے جبکہ دوکان پر 25/50 گاڑی فروخت کرنے میں وقت لگتا ہے۔ چینی کا کام پل دو پل کا کام ہوتا ہے۔ فرض کریں آپ کی دوکان پر ایک ٹرک روز بکتا ہے اور آپ کے پاس اگر 20 ٹرک ہیں تو آپ کو مال فارغ کرنے میں 20 دن لگیں گے۔ اور فارورڈ میں اگر آپ سو ٹرک بیچیں تو ایک منٹ سے زیادہ کا ٹائم نہیں لگتا۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا بڑا انویسٹر ان ملوں کا مال ہاتھ میں رکھتا ہے جسے فارغ کرنے کیلئے دو منٹ لگیں۔ مضمون لمبا ہوتا جا رہا ہے ہم اپنے مین مقصد کی طرف آتے ہیں۔ تمام باتوں کا خلاصہ یہی ہے کہ اس وقت چینی میں منافع پکا کرنا عقلمندی ہے اور زیادہ کا لالچ نہیں کرنا چاہیے۔ جب تک تگڑی کوریکشن نہیں آتی سائیڈ لائن ہونا بہتر ہے۔ 
۔ بہتر جاننے والی ذات صرف اور صرف اللہ رب العالمین کی ہی ھے۔

comment

Muhammad Arif – Mar 11 2025

100% agreed.

Reply