+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 22 2025 13:54:39
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ریگولر کوالٹی مالوں کے جبکہ اچھی کوالٹی مال کے 11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لائنوں پھر آمدن تو بھرپور ہے اور سٹاکسٹ بھی مال لے جاتے ہیں جبکہ ایکسپورٹرز بھی لوکل میں مال خرید کر ہولڈ کر رہے ہیں ریٹ کم ہونے کی وجہ سے۔ آگے جہاں کہیں ڈیمانڈ نکلی انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ ابھی فل حال بکنگ میں 1010/30 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں انٹرنیشنل مارکیٹ میں۔ اس لیے لوکل میں ان ریٹوں میں تل خریدنا شروع کر دینا چاہیے۔ اب آخری 500/1000 کا نہیں پتا کہ نیچے سے نیچے آخری ریٹ کیا بنے۔ ان ریٹوں میں جانے کا 500/1000 ہے اور آنے کا 2000/3000 ہے۔ کراچی مارکیٹ بھی 10500/10700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ریگولر کوالٹی مالوں کے لیکن کراچی پاسنگ کے بہت مسئلے ہیں۔ کراچی بھی گاہک اچھی ہے۔ فیصل آباد منڈی میں ہلڈ مالوں کے 15000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔