+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 16 2025 23:02:59
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ مزید کمزور ہی ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ مزید کمزور ہے اور 14175 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ آر وائ کے اور باقی ملز کے بھی جنوبی پنجاب میں یہی بھاؤ ہیں۔ گرور کے مال 14100 میں بھی جاتے ہیں۔ فیصل آباد سائڈ سویرہ شوگر ملز 14500 سورج شوگر ملز 14400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سورج شوگر ملز فل جنوری کر کے 14100 میں مل جاتی ہے جبکہ سویرہ شوگر ملز 14200 کر کے فل جنوری مل جاتی ہے۔ ل سنٹرل پنجاب سائڈ بھی 14450/14550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ مارکیٹ زیادہ کمزور ہے 14000 کا لیول ہے۔ فل حال گاہک نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس سال گنے کی ایوریج اچھی ہونے کی وجہ سے پیداوار زیادہ متوقع ہے۔ ملز میں ریکوری بھی اچھی آ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ان ریٹوں پر خریدار کے جزبات ٹھنڈے ہیں۔ فل حال جو روزانہ ریٹ رات کو کٹتا ہے یہ سلسلہ بھی رکنے والا ہے۔ کیونکہ ریٹ اب 30 روپیہ کلو گر چکا ہے۔ لیکن اس کے باوجود بھی 140 والے ریٹ میں خریدار دلچسپی نہیں لے رہے ہیں نا حاضر میں اور نا ہی فارورڈ میں۔ مارکیٹ مجموعی طور پر مزید سست ہی نظر آ رہی ہے۔