+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 15 2025 11:36:23
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ مزید 800 روپیہ من کمزور ہوئ ہے اور یکم اگست سے 15 ستمبر سیلر آپشن مالوں کے 19200 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ بائر آپشن مالوں کے کام بہت زیادہ ہوئے ہیں لیکن وہ 15 ستمبر سے 15 اکتوبر کے درمیاں ہیں۔ ابھی صرف جبکہ اب امپورٹرز صرف سیلر آپشن مال ہی بیچ رہے ہیں یکم اگست سے 15 ستمبر کے۔ کیونکہ وقت سے پہلے جولائ اگست میں ہی کافی مال پورٹ پر لگ جانے ہیں اور ان کو سنبھالنے کے لیے بھاری رقم چاہیے۔ بڑے گھر تو اپنی عزت سنبھالنے کے لیے ہو سکتا ہے زیادہ تر مال سمبھال لیں لیکن کمزور گھروں کے مال نیلام ہی ہونے کے امکانات ہیں۔ مارکیٹ میں وقت سے پہلے ہی بہت زیادہ کام ہو گیا ہے جس کی وجہ سے فل حال ان ریٹوں میں بھی گاہکی نہیں ہے۔ ابھی نیچے ریٹیل میں مال بکنے میں بہت وقت پڑا ہے۔