+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 03 2025 13:46:32
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ 10 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 114 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ گرم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 349 ڈالر والا جہاز جو پاکستان آنا تھا انڈیا ڈائورٹ ہو گیا ہے۔ 341 ڈالر والا جہاز بھی انڈیا ڈائورٹ ہو گیا ہے۔ ابھی 349 ڈالر والا ایک جہاز آج پورٹ پر لگ گیا ہے جس میں 22000 ٹن مال ہے۔ اس کے علاؤہ گوداموں میں اتنا زیادہ مال نہیں ہے 3/4 ہزار ٹن مال ہوگا۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں مسئلہ بنا ہوا ہے۔ امپورٹرز نے فارورڈ میں مال کافی بیچے ہوئے تھے لوکل میں آمدن والے جہاز کر کے۔ اب جنہوں نے مال خریدے ہیں وہ امپورٹرز کو کہ رہے ہیں کہ مال دیں جبکہ مال انڈیا ڈائورٹ ہو چکا ہے۔ اب اس سلسلے میں کراچی 3 بجے میٹنگ ہے۔ میٹنگ میں جو بھی فیصلہ ہوگا آگاہ کر دیا جائے گا۔ فل حال بازار گرم ہو گیا ہے۔