+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 03 2025 18:38:30
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 2 روپیہ کلو بہتر ہے اور 168/169 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ کیش پیمنٹ پر 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 174 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل بھی 50 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 7000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ کل پرسوں پورٹ پر مال لگ رہا ہے۔ ٹریڈرز ضرورت کے مطابق ہی کام کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آگے دو ویسل بک تھے پائپ لائن میں جس میں ایک میں 25 ہزار ٹن مال تھا جبکہ دوسرے میں 12 ہزار ٹن مال تھا۔ دونوں کا سپلائر ایک ہی تھا۔ دونوں کو مکس کر کے مال آ رہا ہے جس میں اب ٹوٹل مقدار 25 ہزار ٹن ہے۔ ٹوٹل مقدار تو 12 ہزار ٹن کم ہوئ ہے لیکن ریٹ میں 40 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اب یہ 603 ڈالر کے حساب سے ہے جو کراچی پورٹ پر 185 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ تاہم جو کل پرسوں مال لگ رہا ہے اس میں نیچے ریٹوں میں پڑتا ہے۔ اس لیے ان ریٹوں میں امپورٹرز نفع بھی پکا کریں گے۔ پھر آگے ساتھ کنٹینرز میں بھی مال آنا شروع ہو جائے گا۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔