+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 03 2025 12:14:31
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ ایڈوانس پیمنٹ پر 167 جبکہ کیش پیمنٹ پر 168/168.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تنزانیہ کالا چنا اچھی کوالٹی مال 172 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ سرگودھا منڈی میں 6950/6975 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ مندے کا رجحان ہے۔ 2 دن بعد پورٹ پر بلک میں آمدن ہے۔ اس کے بعد 15/20 نومبر کو بھی بلک میں آمدن ہے جبکہ نیچے ریٹیل میں کام کاج بہت کم ہے۔ مال پائپ لائن میں کافی ہیں۔ بلک میں بھی اور کنٹینرز میں بھی۔ دکان دار صرف ضرورت کے مطابق ہی مال خرید رہے ہیں۔ بکنگ نومبر دسمبر شپمنٹ 470 ڈالر جبکہ دسمبر جنوری شپمنٹ 455 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ 470 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 144 روپیہ کلو جبکہ 455 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 139.60 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔