+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 28 2025 22:00:46
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی 3 مل کے سودوں میں 40 روپیہ مزید بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور 940 کا خریدار بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے 23 جنوری تک کے اعداد وشمار کے مطابق تقریباً 27 لاکھ ٹن چینی بنی ھے پنجاب میں۔ اس میں پچھلا اسٹاک بھی شامل ھے۔ ان اعداد و شمار کی روشنی میں محسوس ہو رہا ہے چینی کم بن رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کیونکہ جے ڈی ڈبلیو مل سے اپریل کے سودے 15100 تک ہو گئے ہیں۔ اب مل والا حاضر میں مال نہیں بیچ رہا ہے۔ جبکہ اتحاد مل سے بھی سنا ہے 14300 تک کام ہو گئے تھے چند دن پہلے جب 144100 جنوری کا ریٹ بنا تھا۔ اس کے علاؤہ جنوبی پنجاب کی بڑی ملیں آر وائی کے اور حمزہ وغیرہ بھی حاضر میں کھل کر چینی نہیں بیچ رہی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق چونکہ یونائیٹڈ شوگر ملز نے لفٹنگ کیلئے وارننگ دی ہوئی ہے اس لئے لوگ یونائیٹڈ کو فروخت کر کے دوسری ملوں کے سودے پکڑ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے یونائیٹڈ کا جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد سے 100 کا فرق ہو گیا ہے۔ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد یونائیٹڈ سے 100 اوپر فروخت ہو رہی ہے۔ مارکیٹ میں اس وقت دباؤ صرف یونائیٹڈ کا ہی ھے۔ جہاں یونائیٹڈ کے مال لفٹ ہو کر ختم ہوے مارکیٹ دوبارہ سپیڈ پکڑ لے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق چونکہ چینی کم بن رہی ہے اس لئے ملیں کھل کر سیلنگ نہیں دیتی۔ آگے 15 فروری کے بعد لوڈنگ میں مزید اضافہ ہو جائے گا کیونکہ سامنے مارچ کے مہینے میں رمضان المبارک ھے۔