+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 23 2024 13:53:47
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون بھلوال شوگر ملز 13850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ العریبیہ 13800 روپیہ کوئنٹل سفینہ 13750 بابا 13750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں المعیز 2 13650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کسان 13825 کشمیر 13650 روپیہ کوئنٹل کمالیہ 13625 کنجوانی 13625 تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 13400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ یونائٹڈ 13390 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اتحاد شوگر ملز کے 13440 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ مظبوط ہی ہے بیچ کھل کر نہیں ہے۔ گھوٹکی اے کے ٹی ڈھرکی 13400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ایس جی ایم 13380 حمزہ آر وائی کے 13450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں 13550/13600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اپریل کے سودوں کے 13420/30 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مئ کے سودوں کے 13650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انویسٹرز مال بیچ گئے تھے 10/15 دن پہلے 12800/900 میں وہ اب دوبارہ مال لے گئے ہیں۔ دوسری جانب اس بار اپریل والے سودوں کا فرقہ بہت کم رہ گیا تھا برابر برابر ہی مارکیٹ ہو گئ تھی۔ فارورڈ ٹریڈرز نے 100/200 بیانے والے زیادہ تر مال لیے ہوئے ہیں اور وہ بھی نیچے ریٹوں میں اس لیے کٹنگ میں ریٹ کم ہونے کا کوئ زیادہ ڈر نہیں ہے۔ بلکہ جن لوگوں نے فارورڈ میں سودے بیچے ہیں وہ پھنس سکتے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔