+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 25 2023 16:54:29
  • Comments

Guar | گوارہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 300 روپیہ کوئنٹل تیز ہوا ہے اور 12800 کا خریدار ہے جبکہ بیچ 13000 سے کم نہیں آ رہی ہے۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 12800 جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کے۔  مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آرہے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں آج روپیہ دو روپیہ کلو مندہ ہوا ہے جس کی وجہ سے سٹہ بازوں نے مارکیٹ گرا دی تھی۔  مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں بھی دوبارہ مارکیٹ تیز ہو جائے گی۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر کے بھی بڑھنے کے امکانات ہیں۔  اگر ڈالر تیز ہو گیا تو گوارہ بھی ساتھ ساتھ تیز ہو جائے گا کیونکہ گوارہ کی دال جیسے گوار گم کہتے ہیں وہ ہم ڈالر کے عوض ایکسپورٹ کرتے ہیں۔