+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 11 2025 12:41:31
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 10700/800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کابلی مونگ کی آمدن فل حال نہیں ہو رہی ہے تاہم زیادہ تر سٹاکسٹ بھی مونگ میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ کیونکہ ریٹ بھی ایووریج ریٹوں سے تھوڑے اوپر ہے اور پیداوار بھی ضرورت کے مطابق ہے۔ اس لیے مونگ میں کوئ زیادہ لمبی چوڑی مزے داری نا ہونے کی وجہ سے ٹریڈرز ساتھ ساتھ مونگ بیچ کر دوسرے آئٹمز باجرہ گوارہ وغیرہ میں جا رہے ہیں۔ جیسے ہی کابلی مونگ آنا شروع ہو گی مارکیٹ دوبارہ تھوڑی نرم ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں ارجنٹینا برازیل کے مال نہیں ہیں۔