+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 22 2025 13:45:24
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ جوہر آباد اور نون شوگر ملز کے 18600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 17550 یونائٹڈ 17525 ڈھرکی گھوٹکی 17500 ایس جی ایم الائنس 17400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ 17400/25 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی پورٹ والے الخلیج شوگر والے مال تو تقریباً ختم ہو گئے ہیں۔ باریک مال جو پہلے کے لگے ہوئے ہیں تھائلینڈ والے ان میں 6000 ٹن مال رہ گیا ہے اور ابھی پورٹ پر ویتنام کا باریک مال لگے گا جس کی لوڈنگ کل یا پرسوں سے شروع ہو جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل مارکیٹ بہتر ہے لیکن حاضر ساتھ ساتھ کام کرنا چاہیے حکومت کی پالیسیوں کا کوئ پتا نہیں ہے۔دوسری جانب ملوں کا بھی کوئ بھروسہ نہیں لیٹ چلیں یا جلدی چلیں۔ اس لیے آخر تک جانا خطرناک ہے۔ زیادہ تر انویسٹرز پرافٹ ٹیکنگ کر کے سائڈ پر ہیں اور دکان دار بھی ضرورت کے مطابق ہی کام کر رہے ہیں۔