+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 11 2025 14:29:24
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں گڈ ایوریج مال 9400/9500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ اچھے وائٹ مال کے 9800/10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں بھی گڈ ایوریج مال 9400/9500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھرپارکر کوالٹی مال لوڈ میں 8000/8200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں لیکن اس میں مٹی کچرا بہت ہوتا ہے۔ فل حال لوکل میں جو پکے سٹاکسٹ ہیں وہ بیچ نہیں دیتے ہیں مال ہولڈ کر کے بیٹھے ہیں۔ منڈیوں میں تھوڑا بہت مال 400/500 توڑا بکنے کے لیے آپ جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق نومبر میں پاکستان سے 15826 ٹن تک ایکسپورٹ ہوا ہے جس میں سے چائنہ 4557 ٹن تل چائنہ گیا ہے جو کہ بہت کم ہے۔ چائنہ پچھلے سال جو ہماری کراپ کے شروع کے مہینے تھے اگست ستمبر مہینوں میں 1.25 لاکھ ٹن تک ایکسپورٹ ہو گیا تھا پہلے دو ماہ میں ہی۔ لیکن اس سال اب تک ٹوٹل 85/90 ہزار ٹن تک ایکسپورٹ ہوا ہے۔ پاکستان سے ایکسپورٹ کم ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس بار افریکہ میں پرانے کافی سٹاک پڑے تھے اور برازیل نے بھی آخر میں ریٹوں میں کافی مار دی۔ نائجیریا کا ریٹ کم ہونے کی وجہ سے سارے ملک نائجیریا سے ہی مال خرید رہے ہیں۔ برازیل کا بھی ریٹ کم تھا لیکن ابھی برازیل میں سٹاک تقریباً ختم ہے۔ دوسری جانب چائنہ میں ٹریڈرز نے پچھلے سال تل میں کافی نقصان کیا تھا۔ پچھلے سال ریٹ مسلسل ہی کم ہوتے گئے انٹرنیشنل۔ 2000/2100 ڈالر والے 1000 ڈالر رہ گئے تھے۔ چائنہ کے پاس سٹاک بھی کافی پڑے تھے۔اس لیے ابھی فل حال ٹھنڈے بیٹھے ہیں کم ریٹ کے باوجود بھی گاہکی کمزور ہے۔اکتوبر آخر تک چائنہ کے پورٹس پر 4 لاکھ ٹن کے قریب سٹاک تھا لیکن نومبر اینڈ میں 1.63 لاکھ ٹن سٹاک ہے ان کے پورٹس پر۔ لیکن پائپ لائن میں چائنہ نے نائجیریا سے کافی مال خریدے ہوئے ہیں جو آگے ساتھ ساتھ ان کے پاس آ جائیں گے۔ باقی نائجیریا سے انڈیا کی بھی کافی ڈیمانڈ ہے۔ انڈیا کی ری ایکسپورٹ مارکیٹ بھی 5/7 لاکھ ٹن تک کی ہے۔ انڈیا کی لوکل کارپ تو کافی کم ہو گئ ہے 1.25 لاکھ ٹن تک ہے اس بار۔ لیکن انڈیا میں پلانٹ کافی لگے ہوئے ہیں جو تل امپورٹ کر کے ان کا چھلکا اتار کر واپس ری ایکسپورٹ کرتے ہیں۔ نائجیریا ریٹ 20/30$ بہتر ہوا ہے 970/1000 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مال ہولڈ کرنے چاہیں آگے جنوری فروری میں کہیں بھی چائنہ کی ڈیمانڈ آ سکتی ہے۔ ریٹ کم ہیں اس سال چائنہ کی ٹوٹل امپورٹ پچھلے سال سے تجاوز کر سکتی ہے۔ پچھلے سال ان کی ایوریج خریداری 1200/1300 ڈالر کی تھی۔ اس سال تو ریٹ مزید 250 ڈالر کم ہے۔