+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 22 2025 12:21:43
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ 100 روپیہ من بہتر ہے۔ لالا موسیٰ لائن خشک مالوں کے 3100/3200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن بھی کچے مالوں کے 8000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اور 45/50 دن پیمنٹ پر 8500/8600 کا گاہک ہے۔ پلانٹ والے مال 8400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں لوڈ میں جبکہ راولپنڈی پہنچ میں 8800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق سٹاکسٹ گاہک ہیں خشک مالوں کے۔ تھل سائڈ فصل تو اچھی ہے لیکن ہائبرڈ مکئ 3500 روپیہ من نکو 3300 روپیہ من اور گندم 3700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گورنمنٹ نے فیڈوں کو گندم لینے سے منع بھی کیا ہوا ہے۔ اس لیے 3000/3200 باجرہ فیڈوں کے لیے وارے میں ہے اور سٹاکسٹ بھی ان ریٹوں میں مال خرید جائیں گے۔ ابھی سٹاکسٹ گاہک ہیں اسی لیے ریٹ تھوڑا بہتر ہوا ہے۔