+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 20 2025 11:48:40
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ 19500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 20200/300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔یہ حاضر ڈلوری والے مالوں کا ریٹ ہے جبکہ سیٹلمنٹ والے سودوں کا ریٹ نیچے ہے۔ سیٹلمنٹ والے سودوں میں مسئلے ہیں۔ جو ہلکے گھر ہیں ان سے خریدار پہلے سودوں کی ڈلوری کا کہتے ہیں اور پھر پیمنٹ کا۔ ابھی سیٹلمنٹ چل رہی ہے مارکیٹ میں مال ہیں سیٹل ہونے والے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق یہی اگلے دس دن میں سارے مال بیچنے چاہیں۔ جو بڑے انویسٹرز یا دکان دار ہیں مال فارغ کر دیں گے۔ کیونکہ آگے 30 اکتوبر کے بھی کافی سودے ہوئے ہیں ان کی بھی کٹنگ ہی ہونی ہے فارورڈ والے سودوں میں مال لفٹ بہت کم ہو رہے ہیں اور امپورٹ میں بھی کافی ضرورت سے زیادہ مال ہیں۔ اس لیے آگے امپورٹرز میں بھی بیچنے کا مقابلہ شروع ہو جائے گا۔ ایک کروڑ سے اوپر کا ایک کنٹینر ہے کوئ بھی امپورٹر یہ نہیں چاہتا کہ اگلے سیزن تک مال بچ جائے۔ اسی سیزن میں مال فارغ کرنا امپورٹرز کی بھی مجبوری ہے۔