+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 29 2025 12:20:20
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 3/4 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ 190 جبکہ کیش پیمنٹ 191 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ سرگودھا منڈی بھی مارکیٹ بہتر ہے اور 7900/7950 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 10 ڈالر بہتر ہوئ ہے اور نومبر دسمبر شپمنٹ والے 470/75 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 144.21 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر رکا ہوا ہے 281.5 روپیہ کے لیول پر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق حاضر میں جو مال پڑے ہیں اونچے ریٹوں والے ہیں جبکہ جو آمدن میں مال آنے ہیں آگے وہ 50 روپیہ نیچے پڑتا ہے۔ حاضر میں بیچ کھل کر نہیں ہے لیکن گاہکی بھی کمزور ہے۔ جتنے بھی انویسٹرز ہیں فارورڈ سستا ریٹ ہونے کی وجہ سے فارورڈ میں ہی خریداری کر لیتے ہیں۔ فل حال حاضر میں ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے جبکہ فارورڈ میں بھی تھوڑا تھوڑا کر کے مال خریدنا چاہیے زیادہ مقدار میں فارورڈ میں بھی کام نہیں کرنا چاہیے۔