+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 22 2025 15:40:32
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ المعیز 2 شوگر ملز کے 17500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ شوگر ملز کے بھی 17500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب سائڈ یونائٹڈ شوگر ملز کے 17325 جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 14350 حمزہ اور آر وائی کے بغیر لوڈنگ والے 17350 جبکہ حاضر لوڈنگ والے 17450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جے ڈی میں بھی لوڈنگ نہیں ہے۔ دو دو ریٹ چل رہے ہیں لوڈنگ والے مالوں کا ریٹ زیادہ مانگ رہے ہیں۔ ڈھرکی اے کے ٹی 17450 گھوٹکی 17410 فاطمہ 17475 چودھری 17500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں النور شوگر ملز کے 17525 جبکہ شاہمراد آباد گار وغیرہ کے 17600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ لیکن گراؤنڈ لیول پر کام مشکل ہوا پڑا ہے۔ اگست کے سودے بھی فارورڈ میں بکے ہوئے تھے۔ جن کی سیٹلمنٹ قریب آتی جا رہی ہے اور جولائ کی پیمنٹیں بھی پھنسی ہوئ ہیں۔ ابھی مکمل نہیں ہوئ ہیں۔ اگست کے سودے بھی نپٹنے باقی ہیں۔ فل حال فارورڈ کوئ کام نہیں ہو رہا ہے۔ دوسری جانب حکومت بھی متحرک ہے۔ جنوبی پنجاب اور سنٹرل پنجاب میں لوڈنگ کے بھی مسائل ہیں۔ ملوں میں کوٹہ سسٹم ہے۔ اس کے علاؤہ بازاروں میں بھی پولس گشت کر رہی ہے اور نیچے دکان داروں کو پکڑ رہی ہے۔ بازاروں میں مال شارٹ ہیں۔ دکان دار ڈر کے مارے مال بھی کم خرید رہے ہیں۔ سنٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب نیچے بازاروں میں مال شارٹ ہیں۔