+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 06 2025 12:18:02
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 174 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 40 دن پیمنٹ پر 180 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ تھل مارکیٹ 50 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہے اور 7350 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آگے آمدن میں ایک جہاز مزید انڈیا ڈائورٹ ہونے کی باتیں چل رہی ہیں اور لوکل مارکیٹ میں جن ٹریڈرز نے سر پر اوپر ریٹوں میں مال بیچے ہوئے ہیں وہ گاہک ہیں۔ جس کی وجہ سے بازار بہتر ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بکنگ بھی 20/30 ڈالر تیز ہوئ ہے اور نومبر دسمبر شپمنٹ 500/10 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں انڈیا گاہک ہے جس کی وجہ سے بازار تھوڑا بہتر ہوا ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ لوکل بیچ رک گئ ہے۔