+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 18 2025 12:10:20
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 200 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 3400 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ باجرہ تھل لائن بھی مارکیٹ تیز ہے اور کچے مالوں کے 8700/8800 جبکہ پلانٹ والے مال فیصل آباد اور ملتان منڈی میں 3700 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ راولپنڈی پلانٹ والے پہنچ مالوں کے 9400/9500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ٹریڈرز کے پاس اوپر ریٹوں والے مال ہیں اس لیے ابھی پلانٹ والے مالوں کی بیچ کھل کر نہیں آتی ہے۔ تاہم دوسرے کچے مالوں کی بیچ ہے جبکہ ان کا گاہک کم ہے۔ تاہم مارکیٹ بہتر ضرور ہوئ ہے۔ ساتھ ساتھ مال فروخت کرنے چاہیں۔ پرانے سٹاک ابھی بھی لوگوں کے پاس پڑے ہیں اور قصور بھی فصل بارشوں کی وجہ سے لیٹ ہے۔ آگے جہاں قصور کے مال آنا شروع ہونگے مارکیٹ دباؤ میں آ سکتی ہے۔