+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 30 2025 18:11:52
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی 25 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہے اور جے ڈی ڈبلیو گروپ کے 16800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں کام کھل کر نہیں ہو رہا ہے۔ نیچے ڈر کا ماحول ہے۔ جس کی وجہ سے اگے پائپ لائن ڈسٹرب ہو سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے چینی کے شعبے سے فعال مداخلت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور چینی کی صنعت کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ (نجی شعبے کے سپرد) کرنے کی تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اور حکومت کا کردار صرف 500,000 ٹن بفر اسٹاک رکھنے تک محدود ہو گا۔ وفاقی حکومت کے علاوہ اور بھی ادارے ہوتے ہیں جو اس طرح کی چیزوں کو مونیٹر کرتے ہیں۔ جس میں پاسمہ، ایف بی آر، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، نیشنل ایگری ٹریڈ اور فوڈ سیفٹی وغیرہ شامل ہیں۔