+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 01 2025 12:37:46
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 9600/9700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی کمزور ہے۔ حیدرآباد منڈی میں روجھان کے مال کے 9350 جبکہ علی پور کے مال کے 9200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ یہ سٹاک والے ریٹ نہیں ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پاکستان میں مونگ کی بیجائ تو زیادہ تھی تاہم اوسط کم ہے۔ کل ملا کر جتنی کھپت ہے اتنی پوری ہو جائے گی۔ اس کے علاؤہ کابلی مونگی بھی آگے سردیوں میں آنا شروع ہو جاتی ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی مندے کا رجحان ہے کیونکہ انڈیا دالوں کی بہت بمپر بیجائیاں ہو رہی ہیں۔ انڈیا پچھلے سال خریف دالوں کی بیجائ اب تک 14.40 لاکھ ہیکٹرز پر تھی جبکہ اس سال 19.28 لاکھ ہیکٹرز پر بیجائ ہو چکی ہے۔ 34% تک زیادہ بیجائ ہوچکی ہے اور مزید بھی بیجائ جاری ہے۔ مونگ ثابت کی بیجائ انڈیا میں اس سال 8.58 لاکھ ہیکٹرز پر ہوچکی ہے جبکہ پچھلے سال 4.30 لاکھ ہیکٹرز پر تھی۔ دالوں کا ریٹ اچھا تھا اس لیے ریکارڈ بیجائیاں ہوئ ہیں انڈیا میں۔ 30 جون تک کے ڈیٹا کے مطابق مونگ ثابت کا گجرات میں پچھلے سال کی نسبت 6% رقبہ زیادہ کاشت ہے جبکہ راجستھان میں 29% تک رقبہ زیادہ کاشت ہے۔ مونگ کی انٹرنیشنل مارکیٹ انڈیا کی مارکیٹ کے پیچھے ہی چلتی ہے کیونکہ انڈیا دالوں کا سب سے بڑا کھپت والا ملک ہے۔ انڈیا اگر اچھی فصلیں اتر آئیں تو انٹرنیشنل مارکیٹ میں ارجنٹینا برازیل برما تنزانیہ وغیرہ کے ریٹ ڈائون ہو سکتے ہیں۔