+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 12 2025 12:14:25
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 200/300 روپیہ من کمزور ہوئ ہے اور 10400/500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 10200/500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں دکاندار حضرات اور ملز ضرورت کے مطابق ہی کام کر رہے ہیں تاہم سٹاکسٹ فل حال دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق چار پانچ دن تک ہاڑو مونگی کی آمدن زیادہ ہوگی۔ ابھی فل حال آمدن کم ہے اور جھاڑ بھی کم ہے جہاں پچھلے سال 9/10 من جھاڑ تھا اس بار 5/6 من ہے فل حال اور کہیں کہیں فنگس لگنے کی شکایات بھی موصول ہو رہی ہیں۔ اسی وجہ سے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ زیادہ ہے۔ تاہم ابھی آگے آمدن زیادہ ہوگی پھر صحیح اندازہ ہوگا۔ ہاڑو مونگی 15/20 دن تک چلے گی اس کے بعد سیالو مونگی بھی شروع ہو جائے گی۔