+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 10 2025 12:19:58
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 12600 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ برما ارجنٹائن برازیل مالوں کے 11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ برما سے 970 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 12050 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فلحال لوکل پاکستان مونگ ثابت کی مارکیٹ کا انحصار امپورٹ کے مالوں پر ہی ہے جنوری میں ماہانہ کھپت کے مقابلے میں مال کم ہی آئے ہیں اور ٹوٹل 277 کنٹینرز کی آمدن تھی دوسری جانب امپورٹرز بکنگ میں بھی کم جائیں گے کیونکہ آگے بوائی کا وقت بھی قریب ہے۔ فلحال مارکیٹ میں دوبارہ بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔