+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 20 2023 16:39:41
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی 265 سے 270 روپیہ کلو جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ ایڈوانس پیمنٹ پر 265 جبکہ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 270 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی مارکیٹ میں فل الحال مال کی شارٹیج نظر آ رہی ہے۔ تاہم آسٹریلیا سے ایک جہاز روانہ ہو کر نکلا ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق پہلے اس جہاز میں 9000 ٹن بتا رہے تھے اب پتا چلا کہ یہ جہاز 15000 ٹن کا ہے۔ دس اکتوبر تک یہ جہاز کراچی پورٹ پر لگے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق یہ جہاز 740 ڈالر میں بک ہوا ہے۔ نمبر ون کوالٹی۔ جبکہ اس کا پڑتا کراچی آکر تقریباً 238 تک ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایک اور جہاز بھی دس ہزار ٹن کا بک ہوا ہوا ہے لیکن وہ جہاز ابھی لوڈ ہو کر نکلا نہیں ہے وہ جہاز نمبر دو کوالٹی ہے اور اسکی بکنگ 650 ڈالر میں ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مسور فل الحال ضرورت کے مطابق ہی خریدیں۔ جب پورٹ پر آمد ہو گی اس وقت دیکھیں گے۔ کیونکہ بعض اوقات پورٹ پر پیمنٹ کا بحران بن جاتا ہے اور ایمپوٹرز ہر ریٹ میں مال فروخت کر جاتے ہیں اس لئے اس وقت ہی فیصلہ کریں گے۔