Clover Seed | برسیم
Aug 29 2026
Nov 03 2025 18:51:51 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ پورٹ کے مالوں کے 9950 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Nov 03 2025 18:27:22 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت شام کے اوقات میں مارکیٹ گرم ہو گئ ہے۔ حاضر مال ہی نہیں ہیں 200 کا بھی گاہک بن جاتا ہے۔ کرمسن ویسل والے مال بھی جو 175/176 روپیہ کلو تک بھاؤ تھے 180/182 روپیہ کلو کا گاہک ہے۔ بیچ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ویسل انڈیا ڈائورٹ ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے جہاز والے مالوں کی بیچ نہیں ہے۔ تاہم ابھی کنفرم نہیں ہے۔ .
Nov 03 2025 18:24:56 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ 112/113 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ان ریٹوں میں بیچ بھی آ رہی ہے کیونکہ امپورٹرز کے مال نفعے میں آگئے ہیں 110 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ مارکیٹ میں جو پوٹینشل تھا تھوڑی بہت جو بہتری نظر آ رہی تھی یک دم ہی لوکل مارکیٹ میں تیزی آگئ۔ دوسری جانب ابھی حاضر بکنگ ڈاؤن ہے۔ یہ جو ابھی مال آیا ہے یہ تو 349 ڈالر والا ہے جبکہ ابھی ریٹ کم ہو گیا ہے۔ اس لیے ساتھ ساتھ ہی کام کرنا چاہیے۔ .
Nov 03 2025 18:15:52 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں کیش پیمنٹ پر 10500/10600 جبکہ روٹین پیمنٹ پر 10700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Nov 03 2025 17:19:17 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور لوڈ میں 3100/3150 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ان ریٹوں میں خشک مال کھل کر ملتا نہیں ہے جبکہ خشک مالوں۔ ہے سٹاکسٹ گاہک بن جاتے ہیں۔ تھل لائن 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہے اور کچے مال 7900 روپیہ کوئنٹل جبکہ پلانٹ والے مال بڑی منڈیوں میں پہنچ میں 8500/8600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لائنوں پر اچھی کوالٹی کے خشک مال کی بیچ نہیں آتی ہے کھل کر۔ جبکہ سٹاکسٹ ان ریٹوں میں گاہک بن جاتے ہیں۔ .
Nov 03 2025 14:59:09 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت حاضر میں مال نہیں ہیں حاضر میں کام کاج نہیں ہے۔ جبکہ کرمسن مسور ویسل والے مالوں کے 174/175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 525 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 03 2025 13:46:32 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ 10 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 114 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ گرم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 349 ڈالر والا جہاز جو پاکستان آنا تھا انڈیا ڈائورٹ ہو گیا ہے۔ 341 ڈالر والا جہاز بھی انڈیا ڈائورٹ ہو گیا ہے۔ ابھی 349 ڈالر والا ایک جہاز آج پورٹ پر لگ گیا ہے جس میں 22000 ٹن مال ہے۔ اس کے علاؤہ گوداموں میں اتنا زیادہ مال نہیں ہے 3/4 ہزار ٹن مال ہوگا۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں مسئلہ بنا ہوا ہے۔ امپورٹرز نے فارورڈ میں مال کافی بیچے ہوئے تھے لوکل میں آمدن والے جہاز کر کے۔ اب جنہوں نے مال خریدے ہیں وہ امپورٹرز کو کہ رہے ہیں کہ مال دیں جبکہ مال انڈیا ڈائورٹ ہو چکا ہے۔ اب اس سلسلے میں کراچی 3 بجے میٹنگ ہے۔ میٹنگ میں جو بھی فیصلہ ہوگا آگاہ کر دیا جائے گا۔ فل حال بازار گرم ہو گیا ہے۔ .
Nov 03 2025 12:44:37 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ 50 روپیہ من بہتر ہے اور 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں گودام کے مالوں کے جبکہ پورٹ کے مال کے 9950 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ بکنگ 830 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر 10168 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Nov 03 2025 12:38:56 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 10600/700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 10400/500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی سی ہے۔ ضرورت کے مطابق ہی کام ہے۔ .
Nov 01 2025 17:28:09 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت حاضر میں نہ ہی مال ہیں اور نہ ہی کام کاج ہیں۔ کرمسن کوالٹی مشین کلین مال 200 روپیہ کلو جبکہ ویسل والے مالوں کے 196 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جہاز والے مالوں کے 175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 01 2025 17:19:13 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 104/104.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امپورٹرز بڑھا کر مال فروخت کر رہے ہیں۔ ییلو پیس دال کے 114.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 01 2025 17:04:07 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 10700/10800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے جبکہ گاہکی سست ہے۔ .
Nov 01 2025 17:03:12 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 9950 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہونے کی وجہ سے بہتر ہے۔ .
Nov 01 2025 15:51:01 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت حاضر میں کام کاج سست ہیں۔ کرمسن کوالٹی مشین کلین مال 200 روپیہ کلو جبکہ ویسل والے مالوں کے 196 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 01 2025 15:08:40 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 9900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 825 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 10125 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے جس وجہ سے مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Nov 01 2025 14:30:16 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1/2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر اوپن ہوئی ہے اور 103/104 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے جس وجہ سے مارکیٹ بہتر ہے تاہم لونگ ٹرم میں مزیداری نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق رشیا کا 341 ڈالر والا جہاز جو کل کراچی پورٹ پر لگنا تھا وہ ویسل انڈیا کی جانب ڈایورٹ ہو گیا ہے وہ مال اب پاکستان نہیں آئیں گے اسکے علاوہ 349 ڈالر والا جہاز بھی ایک سے دو دن تک کراچی پورٹ پر متوقع ہے۔ .
Nov 01 2025 12:32:28 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 10700/10800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے تھل کے سٹاکسٹ کھل کر بیچ بھی نہیں دیتے ہیں مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ حیدرآباد منڈی میں 10550/600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Oct 31 2025 18:51:00 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن مشین کلین کوالٹی مال کراچی مارکیٹ میں 200 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کرمسن مسور ویسل والے مالوں کے 196 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر میں فل حال اتنی گاہکی نہیں ہے۔ دکان دار اپنا اپنا مال ہی بیچ رہے ہیں۔ بکنگ 525 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 161 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ حاضر میں اور بکنگ میں کافی فرق ہے۔ اس لیے ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ مجموعی طور پر لوکل مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے۔ .
Oct 31 2025 17:33:13 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج پنجاب مارکیٹس بند ہیں۔ کوئی خاص کام کاج نہیں ہے۔ انٹرنیشنل بکنگ 5/10 ڈالر مزید کمزور ہوئی ہے اور 820/825 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Oct 31 2025 16:07:07 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 102 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر میں امپورٹرز کے پاس اونچے پڑتے والے مال ہیں اور جو مال مزید آنے ہیں انکا پڑتا بھی 107 روپیہ کلو تک کا ہے ان ریٹس میں امپورٹرز کو نقصان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج کراچی پورٹ پر ییلو پیس کا 341 ڈالر والا ویسل لگ جائے گا اور ویسل والے مالوں کے 96/97 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Oct 30 2025 18:16:55 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Oct 30 2025 18:16:23 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن جہاز والے مالوں کے 174/175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر میں مال اکا دکا ہیں جبکہ گاہکی بھی کمزور ہے۔ دکاندار اپنا اپنا مال فارغ ہی کر رہے ہیں۔ .
Oct 30 2025 18:15:38 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ چمن ماش بارڈرز سے لوڈ میں 8200 جبکہ حیدرآباد پہنچ کچے مالوں کے 9000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Oct 30 2025 17:26:38 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 10800/10900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بارڈر بند ہونے کی وجہ سے کابلی مونگ کی آمدن نہیں ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ارجنٹینا برازیل مال بھی ختم ہیں اور نئی کراپ آنے میں ابھی وقت ہے تاہم لوکل مارکیٹ میں مال تو وافر ہیں جتنی ضرورت ہے اتنے مال ہیں تاہم سٹاکسٹ نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں کھل کر بیچتے نہیں ہیں۔ .
Oct 30 2025 16:03:21 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت حاضر میں مال نہیں ہیں جبکہ حاضر میں گاہک بھی نہیں ہے۔ کرمسن مسور جہاز والے مال 174 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نپر کوالٹی 5 تاریخ کنٹینر والے مال 187 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Oct 30 2025 15:08:31 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 9750/9775 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ کمزور ہے۔ بکنگ ایس کیو کوالٹی 830 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Oct 30 2025 14:37:35 9 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ 2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہے اور جہاز والے مال کے 97 روپیہ کلو جبکہ حاضر ڈلوری مال کے 100 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔فل حال لوکل مارکیٹ میں آمدن والے مال پڑتے سے 12 روپیہ کلو نیچے چلے گئے تھے ابھی بھی 10 روپیہ کلو نیچے مارکیٹ ہے۔ مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا ییلو پیس امپورٹ پر ڈیوٹی 10% ہی ہے۔ انڈین حکومت نے یکم نومبر سے اے ای ڈی سی ٹیکس ایڈ کیا ہے Agriculture infrastructure and development cass اب انڈیا ٹوٹل ٹیکس 30% ہو گیا ہے ییلو پیس امپورٹ پر۔ تاہم انڈیا کے پاس بفر سٹاک موجود ہے۔ تاہم انڈیا کے لوکل ریٹ اور پڑتے میں کافی فرق ہے۔ انڈیا میں ییلو پیس ثابت کا ریٹ 35/36 روپیہ کلو ہے جو کہ 396 ڈالر ریٹ بنتا ہے جبکہ انڈیا اگر امپورٹ کرے تو 25.5 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ 30% ڈیوٹی ڈال کر بھی 33.15 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انڈیا نے لوکل کسان کو سپورٹ کرنے کے لیے اضافی ڈیوٹی عائد کی ہے تاکہ یک دم زیادہ ریٹ نا گر سکیں۔ تاہم انٹرنیشنل مارکیٹ میں ییلوپیس کی سپلائ بہت زیادہ ہے۔ فل حال انٹرنیشنل مارکیٹ بھی کمزور نظر آ رہی ہے۔ ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ .
Oct 30 2025 12:21:32 10 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 10600/10700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 10200/10300 جبکہ کابلی مال حیدرآباد منڈی میں 10700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Oct 29 2025 18:18:23 10 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 10500/10600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ ان ریٹوں میں مونگ سٹاک نہیں کرنی چاہیے ساتھ ساتھ کام کرنا چاہیے۔ .
Oct 29 2025 18:07:31 10 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت حاضر ڈلوری مال 99 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ جہاز والے مال کے 95 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال جو مال آ رہے ہیں انڈر کاسٹ بک رہے ہیں 107 روپیہ کلو سے اوپر کا پڑتا ہے جبکہ لوکل 95 روپے میں بک رہے ہیں۔ 12 روپیہ مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے۔ تاہم بکنگ میں بھی مزے داری نہیں ہے۔ سپلائ بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے امپورٹ میں بھی ٹریڈرز پچھلے 7/8 ماہ سے امپورٹرز نقصان ہی کر رہے ہیں لوکل مارکیٹ پڑتے سے نیچے چل رہی ہے۔ اس لیے آگے حاضر ساتھ ساتھ ہی کام کرنا چاہیے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott